سری نگر//جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں حکام نے جیش محمد سے وابستہ کمانڈر عاشق ننگرو کی رہائش گاہ جو حکام کے مطابق سرکاری اراضی پر تعمیر ہوئی ہے، کو مسمار کیا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پلوامہ کے راج پورہ علاقے میں عاشق ننگرو کی رہائش گاہ کو مسمار کیا گیا جو سرکاری اراضی پر تعمیر کی گئی تھی۔انہوں نے کہا کہ یہ انہدامی کارروائی سخت سیکورٹی بندوبست کے بیچ انجام دی گئی۔پولیس ذارئع کے مطابق عاشق ننگرو جنوری 2019 میں اپنی فیملی سمیت پاکستان چلا گیا۔بتادیں کہ سال رواں کے ماہ اپریل میں مرکزی حکومت نے عاشق ننگرو کو غیر قانونی سرگرمیوں کے (روک تھام) ایکٹ کے تحت ’نامزد‘ جنگجو قرار دیا تھا۔