جمعرات, مارچ ۲۳, ۲۰۲۳
Nigahban
  • پہلا صفحہ
  • اداریہ
  • فوٹو گیلری
  • بین الاقوامی
  • جموں
  • سیاست
  • صحت
  • قومی خبریں۔
  • کاروبار
  • کالم
  • کشمیر
  • کھیل
  • آج کا اخبار
  • English
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اداریہ
  • فوٹو گیلری
  • بین الاقوامی
  • جموں
  • سیاست
  • صحت
  • قومی خبریں۔
  • کاروبار
  • کالم
  • کشمیر
  • کھیل
  • آج کا اخبار
  • English
No Result
View All Result
Nigahban
No Result
View All Result
Home کاروبار
محسن فیاض اور اویس بٹ:روایتی سوزنی ٹوپیوں کا کاروبار کرکے روزی روٹی کمانے والے دو دوست

SRINAGAR, DEC 8 (UNI) Two well-educated close friends “Mohsin Fayaz and Owais Butt” from downtown Srinagar, who after completing their degrees preferred to earn their livelihood by making traditional Susani caps instead of sitting idle looking for government jobs. UNI PHOTO- 34U

محسن فیاض اور اویس بٹ:روایتی سوزنی ٹوپیوں کا کاروبار کرکے روزی روٹی کمانے والے دو دوست

نگہبان خبریں by نگہبان خبریں
09/12/2022
in کاروبار
0
0
SHARES
6
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegram

سری نگر//کشمیر کی دستکاریوں میں اس قدر وسعت اور گنجائش ہے کہ یہاں کا کوئی بھی نوجوان خواہ وہ پڑھا لکھا ہو یا ان پڑھ بے روزگار نہیں رہ سکتا۔یہ ماننا ہے سری نگر کے نرورہ عید گاہ سے تعلق رکھنے والے دو تعلیم یافتہ جگری دوستوں کا جنہوں نے اپنی ڈگریاں مکمل کرنے کے بعد سرکاری نوکریوں کی تلاش میں بے کار بیٹھنے کے بجائے روایتی سوزنی ٹوپیاں بنا کر اپنی روزی روٹی کمانے کو ترجیح دی۔محسن فیاض اور اویس بٹ نامی یہ دو دوست نہ صرف روایتی سوزنی ٹوپیاں تیار کر رہے ہیں بلکہ زمانے کے تقاضوں کے عین مطابق مرد و خواتین کے لئے مختلف ڈیزائنوں کی بھی ٹوپیاں تیار کرتے ہیں جن کی نہ صرف وادی میں بلکہ بیرون وادی و ملک بھی مانگ ہے۔محسن فیاض نے اپنے اس سفر کے بارے میں یو این آئی کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد روایتی سوزنی ٹوپیاں بنانے کے پیشے سے وابستہ ہیں لہذا اس کام کے ساتھ گھر میں جان پہچان ہوئی۔انہوں نے کہا: ’ہم (فیاض اور اویس) نے پہلے اپنے لئے مخصوص سوزنی ٹوپیاں بنائی جن کو دوستوں اور دوسرے احباب نے پسند کیا ایسی ہی ٹوپیوں کی فرمائش بھی کی‘۔ان کا کہنا تھا: ’یہ سال2018 کی بات ہے جب ان ٹوپیوں کو پسند کیا گیا توہم نے سوچا کہ کیوں نہ ہم اسی کو اپنے پیشے کے بطور اختیار کرکے روزی روٹی کمائیں‘۔محسن جنہوں نے سال2021 میں ایم بی اے کی ڈگری مکمل کی، نے کہا کہ سال2020 سے ہم نے اس کو باقاعدہ طور پر ایک کاروبار کے بطور اختیار کیا۔انہوں نے کہا: ’ہم نے پہلے ایک ویڈیو تیار کرکے یو ٹیوب پر ڈال دی جس کو کافی پذیرائی حاصل ہوئی اور ہماری مختلف ڈیزائنوں کی سوزنی ٹوپیوں کو کافی پسند کیا گیا‘۔ان کا کہنا ہے: ’ہم اب روایتی سوزنی ٹوپیاں ہی تیار نہیں کر رہے ہیں بلکہ وقت کے تقاضوں کے عین مطابق مرد اور خواتین کے لئے بھی مختلف ڈیزائیوں کی ٹوپیاں بنا رہے ہیں جن کی کافی مانگ ہے نہ صرف وادی میں بلکہ ہمیں بیرونی ممالک سے بھی آرڈرس ملتے ہیں‘۔موصوف نے کہا کہ ہم اب صرف ٹوپیاں ہی نہیں بلکہ شال، مفلر وغیرہ بھی تیار کرتے ہیں اور ان کو اپنے خریداروں تک پہنچا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارا کاروبار آن لائن ہے ہم آن لائن آرڈرس بھی حاصل کرتے ہیں اور آن لائن ہی پیسے بھی وصول کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم انٹرنیٹ کی وساطت سے اپنے کاروبار کو دنیا کے کونے کونے میں پھیلا سکتے ہیں۔محسن کا کہنا ہے کہ ایک کاریگر چار دن سے ایک ہفتے میں ایک ٹوپی تیار کر سکتا ہے اور کام کے لحاظ سے ان کی قیمت طے کی جاتی ہے بعض ٹوپیاں بازار میں 35 سو روپیوں میں بیچی جاتی ہیں۔محسن فیاض نے کہا کہ کشمیر کی دستکاریوں میں اس قدر وسعت ہے کہ کوئی بھی نوجوان خواہ پڑھا لکھا ہو یا ان پڑھ بے کار نہیں رہ سکتا ہے۔انہوں نے کہا: ’تاہم ضرورت اس بات کی ہے کہ ہمیں ان دستکاریوں کو جدید خطوظ پر استوار کرنا ہے جس کے لئے ہم انٹرنیٹ سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیں‘۔ان کا کہنا ہے: ’موجودہ دور میں ہم اپنی دستکاریوں سے جڑے رہ کر دوسروں کو روز گار دے سکتے ہیں یہ ایک وسیع کارو بار ہے‘۔محسن فیاض نے کہا کہ ہماری خواتین بھی گھر میں بیٹھ کر دیگر گھریلو ذمہ داریاں انجام دینے کے ساتھ ساتھ یہ کام کرکے پیسہ کما سکتی ہیں۔انہوں نے پڑے لکھے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ سرکاری نوکریوں کی تلاش میں بے کار بیٹھنے کے بجائے ان دستکاریوں سے جڑ جائیں۔ان کا کہنا تھا: اس طرح ہم نہ صرف اچھا روزگار حاصل کرسکتے ہیں بلکہ اپنے بزرگوں کے تحفے کو زندہ بھی رکھ سکتے ہیں جو ہمارا اخلاقی فریضہ ہے۔

ShareTweetSendShare
Previous Post

گجرات کی طرح جموں وکشمیر میں بھی بھاجپا اپنے بل بوتے پر حکومت بنائے گی/ رویندر روینا

Next Post

شمالی کشمیر کی دو ڈی ڈی سی نشستوں پر آزاد امید واروں نے کامیابی کا جھنڈا گاڑ دیا

نگہبان خبریں

نگہبان خبریں

Next Post
شمالی کشمیر کی دو ڈی ڈی سی نشستوں پر آزاد امید واروں نے کامیابی کا جھنڈا گاڑ دیا

شمالی کشمیر کی دو ڈی ڈی سی نشستوں پر آزاد امید واروں نے کامیابی کا جھنڈا گاڑ دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Trending
  • Comments
  • Latest
کولگام انکاؤنٹر میں ایس او جی اہلکار اور ایک جنگجوازجان

کولگام انکاؤنٹر میں ایس او جی اہلکار اور ایک جنگجوازجان

12/01/2022
صوبائی کمشنر نے کشمیر میں کووِڈ ۔19 وَبائی بیماری کی تیسری لہر سے پیداشدہ صورتحال کاجائزہ لیا

سرکاری ملازمین کو 15سال کی عمر سے تعلیمی اور سماجی تفصیلات فراہم کرنا لازمی / ڈویژنل کمشنر کشمیر

30/01/2022
کشتواڑ میں چھت سے گرنے والی برف میں سات سالہ لڑکا زندہ دفن

کشتواڑ میں چھت سے گرنے والی برف میں سات سالہ لڑکا زندہ دفن

18/01/2022
سرینگرجموں شاہراہ پر حادثہ،بمنہ سرینگر کا نوجوان ازجان

سرینگرجموں شاہراہ پر حادثہ،بمنہ سرینگر کا نوجوان ازجان

05/01/2022
مرکزی حکومت خواتین کو بااختیار بنانے پر توجہ مرکوز رکھے گی

ہندوستان ٹیلی کام ٹیکنالوجی کا ایک بڑا عالمی برآمد کنندہ بننے کی طرف گامزن : وزیر اعظم مودی

أونشارتد: أحدث العروض التوضيحية المفقودة تراث عرض الكنز الصيد ديو في المزامنة

مشاهدة جوستين تيمبرليك ‘صرخة لي نهر’ تعال إلى الحياة في الرقص مليء بالجمال

فورسبرونغ دورش تيشنيك: أوس تيش جيانتس v ألمانيا في سباق السيارات بدون سائق

مرکزی حکومت خواتین کو بااختیار بنانے پر توجہ مرکوز رکھے گی

ہندوستان ٹیلی کام ٹیکنالوجی کا ایک بڑا عالمی برآمد کنندہ بننے کی طرف گامزن : وزیر اعظم مودی

22/03/2023
کپواڑہ کے بشتر سڑکوں پر انتظامہ برف ہٹانے میں ناکام، مقامی لوگوں نے جلدی برف ہٹانے کی مانگ کی

کشمیر: شدید زلزلے کے دوران اپنے جانوں کی پرواہ کئے بغیر ڈاکٹروں اور دیگر عملے نے خاتون کا کامیاب آپریشن کیا

22/03/2023
جموں میں بین الاقوامی سرحد پر مشتبہ ڈرون کی سرگرمی

جموں: پاکستانی ڈرون پر بی ایس ایف کی فائرنگ

22/03/2023
محبوبہ مفتی گھر میں نظر بند نہیں، کووڈ کے پیش نظر مقامی انتظامیہ نے کنونشن کی اجازت نہیں دی /پولیس ترجمان

کپوارہ میں ایل او سی کے نزدیک ماتا شاردا مندر کا کھل جانا ایک خوش آئند بات ہے: محبوبہ مفتی

22/03/2023

أخبار حديثة

مرکزی حکومت خواتین کو بااختیار بنانے پر توجہ مرکوز رکھے گی

ہندوستان ٹیلی کام ٹیکنالوجی کا ایک بڑا عالمی برآمد کنندہ بننے کی طرف گامزن : وزیر اعظم مودی

22/03/2023
کپواڑہ کے بشتر سڑکوں پر انتظامہ برف ہٹانے میں ناکام، مقامی لوگوں نے جلدی برف ہٹانے کی مانگ کی

کشمیر: شدید زلزلے کے دوران اپنے جانوں کی پرواہ کئے بغیر ڈاکٹروں اور دیگر عملے نے خاتون کا کامیاب آپریشن کیا

22/03/2023
  • پہلا صفحہ
  • اداریہ
  • فوٹو گیلری
  • بین الاقوامی
  • جموں
  • سیاست
  • صحت
  • قومی خبریں۔
  • کاروبار
  • کالم
  • کشمیر
  • کھیل
  • آج کا اخبار
  • English
Designed by Gabfire.in © Nigahban
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اداریہ
  • فوٹو گیلری
  • بین الاقوامی
  • جموں
  • سیاست
  • صحت
  • قومی خبریں۔
  • کاروبار
  • کالم
  • کشمیر
  • کھیل
  • آج کا اخبار
  • English

Designed by Gabfire.in © Nigahban