سری نگر//پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے جمعرات کے روزاننت ناگ میں سرکاری رہائش گاہ کو خالی کردیا۔بتادیں کہ محکمہ جائیداد نے نومبر مہینے میں محبوبہ مفتی کے نام ایک نوٹس جاری کیا تھا جس میں ان سے سرکاری کواٹر فوری طورپر خالی کرنے کو کہا گیا تھا۔ذرائع نے بتایا کہ محبوبہ مفتی نے جمعرات کے روز اننت ناگ کی رہائش گاہ خالی کردی اور ایک نجی گھر میں منتقل ہو گئیں۔بتایا جاتا ہے کہ وہ سری نگر کے مضافاتی علاقہ کھمبر اپنی ہمشیرہ کے مکان میں منتقل ہوئی ہیں۔قابل ذکر ہے کہ جموں وکشمیر کی انتظامیہ نے گذشتہ ہفتے پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کے علاوہ سات سابق ممبران اسمبلی کو اننت ناگ کے کھنہ بل علاقے میں قائم سرکاری کواٹر خالی کرنے کا حکم دیاتھا۔یہ بھی یاد رہے کہ 29 نومبر کو محبوبہ مفتی نے سری نگر کے گپکار علاقے میں سرکاری رہائش گاہ کو خالی کردیا تھا۔