سری نگر//جموں وکشمیر پولیس اور فوج نے مشترکہ آپریشن کے دوران اوڑی سیکٹر میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد کرکے ضبط کیا۔پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد فوج اور پولیس نے اوڑی کے چرنڈا علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کیا۔انہوں نے بتایا کہ تلاشی آپریشن کے دوران 2سو اے کے راونڈ، 8 چینی گرینیڈ اور ایک آئی ای ڈی برآمد کی گئی۔پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔