سری نگر//جموںوکشمیر یوٹی کے صوبہ کشمیر میں دوبارہ پولنگ کے لئے دو ضلع ترقیاتی مستقل نشستوں میں تقریباً43 فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی ۔ضلع بانڈی پورہ کے حاجن۔ اے حلقوں میں 53.33 رائے رہندگان کا ریکارڈ کیا گیا جبکہ درگمولہ حلقہ کپواڑہ ضلع میں 32.73فیصد رائے دہندگی درج کی گئی ہے جہاں آج پولنگ ہوئی تھی۔ڈی دی سی درگمولہ کے لئے 42 پولنگ سٹیشن بنائے گئے تھے جن کی شرح 32.73 تھی۔ کل 1,60,26 رائے دہندگان کے مقابلے میں 1,07,24 ووٹ پول ہوئے جس میں 5,624مرد اور 5,100 خواتین نے اَپنا حق رائے دہی اِستعمال کیا۔ جی ایم ایس جگتی ، جی جی ایچ ایس پتہ بوہری اور جی ایم ایس ماڈل ہائیر سکینڈری سکول اودھمپور میں قائم کشمیری مائیگرنٹ کے لئے خصوصی پولنگ سٹیشنوں پر بھی 141 مائیگرنٹ ووٹ ڈالے گئے۔اِسی طرح حاجن ۔اے میں 57 پولنگ سٹیشنوں میں 53.33 فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی ۔ کل 16,313 میں سے 8,669 ووٹروں نے ووٹ کااستعمال کیا ۔ 8,565 میں سے 4,717 مرد اور 7,748 میں سے 3,982 خواتین نے ووٹ کاسٹ کیا ۔ووٹنگ صبح 7بجے شروع ہوئی اور دوپہر 2بجے ختم ہوئی ۔ دوپہر کے بعد پُر امن طریقے سے گزار جس میں ہر عمر کے لوگوں نے شرکت کی ۔ کشمیر ی مائیگرنٹ نے بھی جموںکے مختلف مقامات پر ان کے لئے بنائے گئے خصوصی پولنگ سٹیشنوں میں اَپنا ووٹ ڈالا۔