گاندھی نگر// وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو گجرات کی راجدھانی گاندھی نگر میں اپنی ماں ہیرابا کے پاؤں دھو کر ان کا آشیرواد لیا۔مسٹر مودی اپنے چھوٹے بھائی کے ساتھ رہ رہی تھیں ماں ہیرابا سے ان کی 100ویں سالگرہ کے موقع پر آج صبح ماں ہیرابا کے گھر پہنچے۔ جہاں پر محترمہ ہیرابا کے قدموں میں بیٹھ کر انہوں نے ماں شری کے قدموں کو دھویا اور ان کا آشیرواد بھی لیا۔ وہ تقریباً 30 منٹ تک ان کے ساتھ رہے اور ہیرابا کی صد سالہ سالگرہ کے موقع پر ان کی اچھی صحت اور لمبی عمر کی خواہش کی۔خیال ر ہے کہ مسٹر مودی گجرات کے دو روزہ دورے پر جمعہ کی شام گاندھی نگر راج بھون پہنچے تھے۔ جہاں سے آج صبح گاندھی نگر میں اپنی ماں ہیرابا سے ملاقات کے بعد وہ تقریباً 09:15 بجے وزیر اعظم پاوا گڑھ پہاڑی پر واقع شری کالیکا ماتا کے پھر سے تعمیر شدہ مندر کا دورہ کریں گے اور افتتاح کریں گے۔ اس کے بعد تقریباً ساڑھے گیارہ بجے ان کا وراثت ون کا دورہ ہوگا۔ ساتھ ہی دوپہر تقریباً 12.30 بجے وہ وڈودرا میں گجرات کی گورو مہم میں حصہ لیں گے۔اس دوران وزیر اعظم 21,000 کروڑ روپے سے زیادہ کے پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔