سری نگر//ایڈیشنل چیف سیکرٹری پشو پالن ، زرعی پیداواراور بہبود کساناںاتل ڈولو نے آج تمام متعلقہ محکموںکے سربراہان پر زور دیا کہ وہ تمام مرکزی معاونت والی سکیموں ( سی ایس ایس ) کے لئے فوری طور سالانہ ایکشن پلان کی تشکیل پر کام کریں تاکہ یوٹی فنڈس کا بروقت جاری اور استعمال ہو۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے اِن خیالات کا اِظہار متعلقہ محکموں کی جانب سے اِن سکیموںکے تحت حصولیابیوں کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔میٹنگ میں دونوں صوبوں کے ڈائریکٹران زراعت ، باغبانی ، بھیڑ و پشو پالن ، ڈائریکٹر سری کلچر اینڈ کمانڈ ائیریا ڈیولپمنٹ اور ان محکموں کے دیگر اَفسران ومتعلقین نے شرکت کی۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری اتل ڈولو نے تمام سربراہان پر زور دیا کہ وہ اِن شعبوں کی کارکردگی کا باقاعدگی سے جائزہ لیں تاکہ منصوبہ کے مطابق اخراجات کو رجسٹر کیا جاسکے ۔اُنہوں نے اَفسران س کہا کہ وہ ہر ایک محکمہ میں نوڈل افسروں کو متعین کریں جو اَپنے دفاتر کے ذریعے بروقت استعمال کے سر ٹیفکیٹ جمع کرنے اور مرکزی حکومت سے فنڈس جاری کرنے کی پیروی کریں گے ۔اُنہوں نے ہر محکمے کے ڈائریکٹران فائنانس و پلاننگ کو ہدایت دی کہ وہ منظور شدہ ایکشن پلان کے مطابق پلان کی تشکیل ، منظوری کے لئے بروقت جمع کرنے ، اخراجات کی باقاعدہ نگرانی اور رجسٹریشن کے ہر ایک مقصد کے لئے فیلڈ دفاتر کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کریں۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری اَفسران پر زور دیا کہ وہ نبارڈ کے تحت تمام پروجیکٹوں کی کفالت کے عمل کو تیز کریں ۔ اُنہوں نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ بہتر نتائج کے لئے جلد شروع کریں اور سپانسر شپ کے لئے دیگر منصوبوں کی نشاندہی کریں۔ اُنہوں نے اَفسران سے جموںوکشمیر میں کسانوں کی مجموعی فائدے کے لئے زعفران مشن اور پرواز کی توسیع کے لئے کام کرنے کو کہا۔اُنہوں نے اَفسران سے کہا کہ چھوٹے اور معمولی کسانوں کی آمدنی بڑھانے کے لئے کام کریںاور جموںوکشمیر یوٹی میں تقریباً 90 فیصد کاشت کار برادری ہیں ۔اُنہوں نے کہا کہ روایتی طریقوں اور زرعی ان پٹ مواد کو نئی اقسام سے تبدیل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ان پسماندہ کسانوں کے منافع میں تیزی سے اِضافہ ہو سکے۔اُنہوں نے اَفسران پر زور دیا کہ وہ ایسا کرنے کے طریقے اور ذرائع تلاش کریں ۔ اُنہوں نے نشاندہی کی کہ اِنٹرنیشنل فنڈ فار ایگری کلچرل ڈیولپمنٹ ( آئی ایف اے ڈی ) اِس سلسلے میں ہمارے ساتھ تعاون کرنے جارہا ہے ۔اُنہوں نے تجویز پیش کی کہ اس کے لئے وسیع شکلیں جی آئی ٹیگنگ کے لئے فصل کی 10اَقسام کی شناخت ، تکنیکی مدد اورمارکیٹنگ یا اس بین الاقوامی آرگنائزیشن سے ہماری پیداوار کی قدر میں اضافے کی طرح ہونی چاہیئے۔ اُنہوں نے اَفسران سے کہا کہ وہ ریسورس پرسنوں کی پہلے سے شناخت کر یںجن کوفیلڈ کا کافی علم ہو۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ اے پی اینڈ ایف ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ کے مختلف وِنگوں جیسے این ایم ایس اے ، پی ایم ایف بی وائی ، این ایم اے اِی ٹی ، این ایف ایس ایم ، پی ایم کے ایس وائی اور دیگر کے تحت مارچ 2022ء تک 38.34 کروڑ روپے خرچ کرچکے ہیں۔ اِس کے علاوہ جموںوکشمیر یوٹی میں نبارڈ کے زیر اہتمام پروجیکٹوں کے تحت محکمہ نے 7.50 کروڑ روپے خرچ کئے ہیں۔میٹنگ میں مزید بتایا گیا کہ ان تمام سکیموں بشمول بھیڑ پالن محکمہ کی سکیموں کا مقصد پروڈیوسرو ں کے لئے بنیادی ڈھانچہ اور مشینری کو جدید بنانا ہے ۔ اِس کے علاوہ اِس کے مقاصد جموںوکشمیر یوٹی میںکسانوں کی آمدنی بڑھانے کے لئے جدید زرعی آدانوں او رلوازمات کے سلسلے میں ضروری مدد فراہم کرکے کسانوں کی آمدنی میں اِضافہ کرنا ہے۔