جمعرات, مارچ ۲۳, ۲۰۲۳
Nigahban
  • پہلا صفحہ
  • اداریہ
  • فوٹو گیلری
  • بین الاقوامی
  • جموں
  • سیاست
  • صحت
  • قومی خبریں۔
  • کاروبار
  • کالم
  • کشمیر
  • کھیل
  • آج کا اخبار
  • English
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اداریہ
  • فوٹو گیلری
  • بین الاقوامی
  • جموں
  • سیاست
  • صحت
  • قومی خبریں۔
  • کاروبار
  • کالم
  • کشمیر
  • کھیل
  • آج کا اخبار
  • English
No Result
View All Result
Nigahban
No Result
View All Result
Home جموں
شاہداِقبال چودھری کو انڈیا ٹوڈے ایوارڈ سے نوازا گیا

شاہد اقبال چودھری نے راجوری میں قبائلی تعلیمی منصوبوں کا جائزہ لیا

نگہبان خبریں by نگہبان خبریں
18/05/2022
in جموں
0
0
SHARES
43
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegram

راجوری//سیکرٹری قبائلی اَمور محکمہ ڈاکٹر شاہد اِقبال چودھری نے آج ضلع راجوری میں ضلع اِنتظامیہ او رسیکٹول محکموں کے ساتھ مل کر قبائلی تعلیم کے مختلف منصوبوں او رنئے اِقدامات کا جائزہ لیا۔اُنہوں نے ہوسٹلوں میں طلباء سے بھی بات چیت کی تاکہ سہولیات اور نئے بنیادی ڈھانچے کے بارے میں ان کی رائے حاصل کی جاسکے۔ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری وِکاس کنڈل نے قبائلی طلباء کی تعلیم سے متعلق مختلف پروجیکٹوں کی پیش رفت کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ اُنہوں نے بتایا کہ قبائلی علاقوں میں 20سمارٹ سکول تکمیل کے قریب ہیں اور دو نئے ماڈل رہائشی سکولوں کے لئے زمین کی تجویز دی گئی ہے ۔ ضلعی اِنتظامیہ نے تعلیمی سیشن دوم اِی ایم آر ایس شروع کرنے کا عمل بھی مکمل کیا ہے۔ڈائریکٹر قبائلی امور محکمہ مشیر احمد مرزا نے نئے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر پر پیش رفت کے بارے میں بتایا جس میں اکلاویہ ماڈل رہائشی سکول ، ہوسٹل اور سمارٹ کلاس روموں کے علاوہ طلباء کو سکالر شپ کی تقسیم کی صورتحال بھی شامل ہیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر ٹرائبل ریسرچ اِنسٹی چیوٹ ڈاکٹرعبد الخبیر نے سمارٹ کلاس روموں کے قیام کے بارے میں تفصیلی پرزنٹیشن دی۔ ڈسٹرکٹ ٹرائبل ویلفیئر آفیسر وکیل احمد نے ٹرانسپورٹ کی سہولیات فراہم کرنے کے حالیہ اقدام کے بارے میں بتایا۔ڈاکٹر شاہد اِقبال چودھری نے قبائلی طلباء کے لئے مختلف تعلیمی اِقدامات کی ترجیحات بیان کیں۔ اُنہوں نے کہا کہ حکومت نے تمام اضلاع میں ریکارڈ تعداد میں ہوسٹل قائم کرنے کا مصوبہ بنایا ہے اور رواں برس میں ضلع راجوری میں 125 طلباء کی گنجائش والے 4ہوسٹل شروع کئے جائیں گے ۔ اِی ایم آر ایس کنڈی میں کام شروع کرنے اور اِی ایم آر ایس گرودھن بالا کی تکمیل کے لئے اِضافی رقم مختص کرنے کے علاوہ بلاکس خواس او رڈونگی میں دو نئے اکلاویہ ماڈل رہائشی سکول قائم کرنے کی بھی منظور ی دی گئی ہے ۔اُنہوں نے دو ہوسٹلوں میں جدید بنیادی ڈھانچہ بھی طلباء کے لئے وقف کیا ۔ اُنہوں نے کہا کہ محکمہ نے جدید سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ تمام ہوسٹلوں میں سمارٹ کلاس روموں کے قیام کا عمل شروع کیا ہے ۔ضلع میں چار نئے ہوسٹلوں کا قیام جس میں 500طلباء کی مجموعی داخلے کی گنجائش ہے ۔ جس کا کام رواں مالی برس میں شروع کیا جارہا ہے ۔توقع ہے کہ اِضافی سہولیات اور انٹیک پیدا کرنے کے علاوہ قبائلی طلباکے لئے معیاری تعلیم میں بہت اِضافہ ہوگا۔ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے کہا کہ زیر اِلتوأ ہوسٹل کے منصوبوں کے لئے بھی اِضافی فنڈنگ کی منظوری دی گئی ہے جوکہ مطلوبہ اِنتظامی منظوری او رباقاعدہ سکیموں کے تحت فنڈنگ کے ذرائع کی کمی کی وجہ سے ترک کئے گئے تھے جس سے زائد اَز 300 طلباء کی رہائش کے لئے مستفید ہوں گے جن میں ضلع صدر مقامات میں اِضافی بلاک ہوسٹل ، کالاکوٹ میں ہوسٹل اور کوترنکا میں ہوسٹل شامل ہیں۔متعدد وفود سیکرٹری سے ملاقی ہوئے اور قبائلی طلباء کی تعلیم سے متعلقہ مختلف مطالبات پر تبادلہ خیال کیا او راَپنی تجاویز دیں۔متعدد وفود نے سیکرٹری سے بھی ملاقات کی اور قبائلی طلباء کی تعلیم سے متعلق مختلف مطالبات پر تبادلہ خیال کیا اور اپنی تجاویز سے آگاہ کیا۔

ShareTweetSendShare
Previous Post

دھیرج گپتا نے صفائی مترا کی سرگرمیوں اور سی ڈبلیو بی پی اور سی ڈبلیو اے پی کی پیشرفت کا جائیزہ لیا

Next Post

تمام سی ایس ایس کیلئے فوری طور پر ایکشن پلان مرتب کریں۔ اتل ڈولو کی اَفسران کو ہدایت

نگہبان خبریں

نگہبان خبریں

Next Post
تمام سی ایس ایس کیلئے فوری طور پر ایکشن پلان مرتب کریں۔ اتل ڈولو کی اَفسران کو ہدایت

تمام سی ایس ایس کیلئے فوری طور پر ایکشن پلان مرتب کریں۔ اتل ڈولو کی اَفسران کو ہدایت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Trending
  • Comments
  • Latest
کولگام انکاؤنٹر میں ایس او جی اہلکار اور ایک جنگجوازجان

کولگام انکاؤنٹر میں ایس او جی اہلکار اور ایک جنگجوازجان

12/01/2022
صوبائی کمشنر نے کشمیر میں کووِڈ ۔19 وَبائی بیماری کی تیسری لہر سے پیداشدہ صورتحال کاجائزہ لیا

سرکاری ملازمین کو 15سال کی عمر سے تعلیمی اور سماجی تفصیلات فراہم کرنا لازمی / ڈویژنل کمشنر کشمیر

30/01/2022
کشتواڑ میں چھت سے گرنے والی برف میں سات سالہ لڑکا زندہ دفن

کشتواڑ میں چھت سے گرنے والی برف میں سات سالہ لڑکا زندہ دفن

18/01/2022
سرینگرجموں شاہراہ پر حادثہ،بمنہ سرینگر کا نوجوان ازجان

سرینگرجموں شاہراہ پر حادثہ،بمنہ سرینگر کا نوجوان ازجان

05/01/2022
مرکزی حکومت خواتین کو بااختیار بنانے پر توجہ مرکوز رکھے گی

ہندوستان ٹیلی کام ٹیکنالوجی کا ایک بڑا عالمی برآمد کنندہ بننے کی طرف گامزن : وزیر اعظم مودی

أونشارتد: أحدث العروض التوضيحية المفقودة تراث عرض الكنز الصيد ديو في المزامنة

مشاهدة جوستين تيمبرليك ‘صرخة لي نهر’ تعال إلى الحياة في الرقص مليء بالجمال

فورسبرونغ دورش تيشنيك: أوس تيش جيانتس v ألمانيا في سباق السيارات بدون سائق

مرکزی حکومت خواتین کو بااختیار بنانے پر توجہ مرکوز رکھے گی

ہندوستان ٹیلی کام ٹیکنالوجی کا ایک بڑا عالمی برآمد کنندہ بننے کی طرف گامزن : وزیر اعظم مودی

22/03/2023
کپواڑہ کے بشتر سڑکوں پر انتظامہ برف ہٹانے میں ناکام، مقامی لوگوں نے جلدی برف ہٹانے کی مانگ کی

کشمیر: شدید زلزلے کے دوران اپنے جانوں کی پرواہ کئے بغیر ڈاکٹروں اور دیگر عملے نے خاتون کا کامیاب آپریشن کیا

22/03/2023
جموں میں بین الاقوامی سرحد پر مشتبہ ڈرون کی سرگرمی

جموں: پاکستانی ڈرون پر بی ایس ایف کی فائرنگ

22/03/2023
محبوبہ مفتی گھر میں نظر بند نہیں، کووڈ کے پیش نظر مقامی انتظامیہ نے کنونشن کی اجازت نہیں دی /پولیس ترجمان

کپوارہ میں ایل او سی کے نزدیک ماتا شاردا مندر کا کھل جانا ایک خوش آئند بات ہے: محبوبہ مفتی

22/03/2023

أخبار حديثة

مرکزی حکومت خواتین کو بااختیار بنانے پر توجہ مرکوز رکھے گی

ہندوستان ٹیلی کام ٹیکنالوجی کا ایک بڑا عالمی برآمد کنندہ بننے کی طرف گامزن : وزیر اعظم مودی

22/03/2023
کپواڑہ کے بشتر سڑکوں پر انتظامہ برف ہٹانے میں ناکام، مقامی لوگوں نے جلدی برف ہٹانے کی مانگ کی

کشمیر: شدید زلزلے کے دوران اپنے جانوں کی پرواہ کئے بغیر ڈاکٹروں اور دیگر عملے نے خاتون کا کامیاب آپریشن کیا

22/03/2023
  • پہلا صفحہ
  • اداریہ
  • فوٹو گیلری
  • بین الاقوامی
  • جموں
  • سیاست
  • صحت
  • قومی خبریں۔
  • کاروبار
  • کالم
  • کشمیر
  • کھیل
  • آج کا اخبار
  • English
Designed by Gabfire.in © Nigahban
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اداریہ
  • فوٹو گیلری
  • بین الاقوامی
  • جموں
  • سیاست
  • صحت
  • قومی خبریں۔
  • کاروبار
  • کالم
  • کشمیر
  • کھیل
  • آج کا اخبار
  • English

Designed by Gabfire.in © Nigahban