بارہمولہ//منشیات کے خلاف اپنی کاروائی جاری رکھتے ہوئے بارہمولہ میں 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ، اور ان کے قبضے سے ممنوعہ نشیلی مادہ بر آمد کیا ۔پولیس پوسٹ پٹن کی پولیس پارٹی نے ایس ڈی پی پٹن کی نگرانی ،میںناکہ چیکنگ کے دوران ایک شخص کو روک کر تلاشی لی ۔ دوران تلاشی اس کے قبضے سے200گرام چرس بر آمد کیا۔ اس کی شناخت نثار احمد ڈار ولد غلام رسول ساکن رنگی پٹن کے بطور ہے۔ اس کو گرفتار کر کے متعلقہ تھانہ منتقل کر دیا گیا ۔اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن پٹن میں متعلقہ دفعات کے تحت ایف ائی آر درج کیا،اور مزید تفتیش شروع کی۔اس طرح سے اور ایک کاروائی میںپولیس اسٹیشن کنزر نے ایس ٖڈی پی او ٹنگمرگ کی نگرانی میںعلاقے میں ناکہ چیکنگ کے دوران ایک شخص کو روک کر تلاشی شروع کی ۔ دوران تلاشی پولیس نے اس کے قبضے سے175گرام چرس بر آمدکیا ۔ اس کی شناخت محمد جہانگیر بٹ ولد غلام نبی ساکن منگلورہ کنزر کے بطور ہے ۔ اس کو گرفتارکر کے متعلقہ تھانہ منتقل کردیا گیا ۔ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن کنزر میں متعلقہ دفعات کے تحت ایف ائی آر درج کیااور مزید تفتیش شروع کی۔ عوام الناس سے گزارش کی جاتی ہے کہ وہ اپنے پڑوس میں منشیات فروشوں کے بارے میں کسی بھی قسم کی معلومات کے ساتھ آگئے آئین ملوث پانے وا لے افراد کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گئی۔