جموں//کمشنر سیکرٹری دیہی ترقی اور پنچائتی راج مندیپ کور نے آج سکاسٹ جموں کا دورہ کیا اور یہاں Unnati پروجیکٹ کے تحت منریگا سے استفادہ کرنے والوں کیلئے جاری تربیتی پروگرام کی پیش رفت کا جائیزہ لیا ۔ دورے کے دوران وائس چانسلر پروفیسر جے پی سنگھ کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کمشنر سیکرٹری نے اس بات پر زور دیا کہ مرکزی طور پر اسپانسر شدہ اس پروجیکٹ کے فوائد نریگا سے وابستہ لوگوں تک پہنچنے چاہئیں اور ان کی صلاحیت میں اضافہ کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ محکمہ اس صوبے کی ترقی کیلئے یونیورسٹی کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے پُر عزم ہے ۔ دورے کے دوران مندیپ کور نے یونیورسٹی کی آرگینک فارمنگ ، مشروم فارمنگ اور دیگر سرگرمیوں کا بھی جائیزہ لیا اور زراعت کے شعبے کی ترقی کیلئے ان کی کوششوں کی تعریف کی ۔ اس موقع پر وائس چانسلر نے کمشنر سیکرٹری کو یقین دلایا کہ یونیورسٹی اس منصوبے کی کامیابی کیلئے ہر ممکن تعاون کرے گی ۔ قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ یہ پروجیکٹ منریگا کے ان کارکنوں کو تربیت فراہم کرنے کیلئے دیہی ترقی کی وزارت چلا رہی ہے جنہوں نے گذشتہ مالی سال کے دوران سو دن کا کام کیا ہے ۔