سری نگر//سٹی پولیس چیف راکیش بلوال نے مومن آبادبتہ مالوعلاقہ میں پیش آئے واقعے پرسخت افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ لڑکیوں کیخلاف جرائم پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ایس ایس پی سری نگر راکیش بلوال نے کہا کہ لڑکیوں کے خلاف جرائم پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ بتہ مالوسری نگر کا واقعہ ایک صدمے کے طور پر آیا اور میں یقین نہیں کر سکتا کہ ایسے لوگ ہیں جو ایسا کر سکتے ہیں۔ ایس ایس پی سری نگر نے کہا کہ قانون کی مضبوط دفعات کے تحت ایک باضابطہ مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں خواتین کی عزت کو مجروح کرنا، حملہ کرنا اور توہین کرنا شامل ہے۔انہوںنے مزیدکہاکہ ہم معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں اور اگر اس نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر یہ سب کیا ہے تو اسے بھی گرفتار کر لیا جائے گا۔ سٹی پولیس چیف راکیش بلوال نے کہاکہ میں یقین نہیں کر سکتا کہ میرے شہر میں اس طرح کے واقعات رونما ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے مجرم کو پکڑنے میں پولیس کی مدد کرنے میں لوگوں کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ معاشرے سے جرائم کے خاتمے کے لئے لوگوں کا تعاون بہت ضروری ہے۔انہوںنے کہاکہ ہم لڑکیوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کے لئے کام کر رہے ہیں۔اورساتھ ہی ہم منشیات پر بھی بریک لگانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ ایس ایس پی سری نگرراکیش بلوال کاکہناتھاکہ ہم سمجھتے ہیں کہ لڑکیوں کے خلاف جرائم پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس چاہتی ہے کہ پہلے حملے (تیزاب حملے) میں ملوث نوجوانوں کو سخت سے سخت سزا ملنی چاہیے تاکہ یہ دوسروں کے لیے عبرت کا باعث بنے۔