جموں// جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے گلہوٹہ گاؤں میں جمعے کے روز تین پولیس اہلکار اس وقت زخمی ہوگئے جب ان پر مقامی لوگوں نے پتھراؤ کیا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پولیس اسٹیش گورسائی کی ایک ٹیم جب جمعے کے روز کسی تحقیقات کے سلسلے میں پونچھ کے گلہوٹہ گاؤں پہنچی تو وہاں مقامی لوگوں کے ایک گروپ نے اس پر پتھراؤ کیا جس کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ زخمیوں میں دو کانسٹیبل اور ایک ایس پی او شامل ہے جنہیں علاج و معالجے کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شرووع کی ہیں۔