سری نگر// وادی کشمیر میں اگرچہ دن بھر دھوپ کھلی رہتی ہے تاہم مطلع صاف رہنے سے شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج ہو رہا ہے۔ادھر محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کی پیش گوئی کے مطابق جموں وکشمیر میں 13 فروری تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ وادی میں 13 تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم اس کے بعد موسم کروٹ بدل سکتا ہے جس کے نتیجے میں پھر 17 فروری تک موسم خراب رہنے کی ہی توقع ہے۔وادی میں مطلع صاف رہنے سے شبانہ درجہ حرارت میں مزید گرواٹ درج ہوئی ہے۔گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.2 ڈگری سینٹی گریڈ یریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کم سے کم درجہ حرارت 0.1 سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔سری نگر میں 18 دسمبر کو رواں موسم کی سرد ترین رات درج ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی6.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی10.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کم سے کم درجہ حرارت منفی10.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔حال ہی میں الیاس انصاری کا ایک ویڈیو وائرل ہوا تھا جس میں وہ ٹکٹ کاٹے جانے پر پارٹی قیادت کے خلاف ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے حامیوں کے درمیان رو رہے تھے۔ وہ اپنے حامیوں سے کہہ رہے ہیں کہ اگر فاضل نگر کے لوگ جسم، دماغ اور جان سے ان کا ساتھ دیں تو وہ الیکشن لڑیں گے۔دریں اثنا بدھ کی شام کو بی ایس پی نے فاضل نگر اسمبلی سے ٹکٹ دیا اب وہ پوری طاقت کے ساتھ مسٹر موریہ سے دو ہاتھ کرنے کو بے تاب ہیں۔واضح رہے کہ سال 1980 میں ہائی اسکول کا امتحان پاس کرنے کے بعد دودھی ترقیاتی بلاک کے تھاڈھی بھار گاؤں کے رہنے والے الیاس انصاری نے رام منوہر لوہیا، جنیشور مشرا اور شری ملائم سنگھ یادو کے سوشلزم کے راستے پر چلنا شروع کیا۔ ان کی دیانتداری کو دیکھ کر ایس پی نے انہیں اقلیتی مورچہ کا ضلع صدر بنایا۔ اس کے بعد وہ دو مرتبہ سماج وادی لوہیا واہنی کے ضلع صدر رہے۔دو بار سماج وادی ٹیچرس سیل کے ضلع صدر رہنے کے علاوہ وہ سماج وادی یواجن مہاسبھا کے ضلع صدر بھی رہے۔ اس کے ساتھ انہوں نے سماج وادی پارٹی میں ضلع جنرل سکریٹری کے عہدہ پر 10 سال تک خدمات انجام دیں۔سماج وادی پارٹی نے بھی انہیں چار سال تک ایس پی ضلع صدر کے عہدے پر رکھا۔ ایم پی موہن سنگھ کے نمائندے کے طور پر انہوں نے 22 سال تک دیوریا پارلیمانی حلقہ کے لوگوں کے لیے اپنا وقت دیا۔ محمد الیاس انصاری 1991 سے لال بہادر شاستری انٹر کالج کے استاد بھی ہیں۔