سرینگر/ /بارہویں جماعت کے امتحانی نتائج کے اعلان کے بعد دسویں جماعت کے امتحانی نتائج کو لیکر وادی کشمیر میں گرم افواہوں کے بیچ بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے کہا کہ امتحانی نتائج کے اعلان میں ابھی مزید کچھ وقت درکار ہے اور ممکنہ طور پر امتحانی نتائج کا اعلان چار یا پانچ دنوں کے اندر اندر کیا جائے گا۔ ماہ نومبر اور دسمبر میں منعقد ہ جموں کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کی جانب سے دسویںجماعت کے امتحانی نتائج کے اعلان کو لیکرآئے روز سوشل میڈیا پر پھیلائی جا رہی افواہوں کے نتیجے میں نہ صرف امید وار بلکہ ان کے والدین بھی تذبذب کے شکار ہو گئے ہیں ۔ آئے دن سوشل میڈیا کی وئب سائٹوں پر امتحانی نتائج کے اعلان کو لیکر مختلف تاریخوں کی بات کی جا رہی ہے جبکہ کبھی کبھی یہ باتیں بھی پھیلائی جا رہی ہے کہ ابھی یا شام کو امتحانی نتائج کا اعلان کیا جائے گا جس کے نتیجے میں طلبہ کی تشویش میں اضافہ ہو گیا ہے ۔ ادھر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے تمام افواہوں کوبے بنیاد قرار دیتے ہوئے بتایا کہ ابھی امتحانی نتائج کے اعلان میںمزید کچھ وقت درکا ہے ۔ بورڈ کے ایک سنیئر آفیسر نے سی این آئی کو بتایا کہ پہلے دسویں جماعت کے امتحانی نتائج ممکنہ طور پر چار یا پانچ روز کے اندر اندر منظر عام پر لائیں جائیں گئے ۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ افواہوں پر دھیان نہ دیں اور آئندہ کیلئے پڑھائی پر دھیان دیں ۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بارہویں جماعت کے امتحانی نتائج کا اعلان کیا گیا ہے اور اب دسویں جماعت کے امتحانی نتائج باقی ہے ۔