جموں//پرنسپل سیکرٹری سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر اَصغر حسن سامون نے آج ایک میٹنگ کی صدارت کی جس میں سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے مختلف اجزأ بشمول فارسٹ ٹریک ریکروٹمنٹ ، لینگویشنگ پروجیکٹوںاور ا،داروں کی اَپ گریڈیشن کے تحت حصولیابیوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں ڈائریکٹر سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سدرشن کمار ، ایڈیشنل سیکرٹری اے آر آئی اور ٹریننگ ڈیپارٹمنٹ سیّد مرید حسین ،ایڈیشنل سیکرٹری اے آر آئی اینڈ ٹریننگ ڈیپارٹمنٹ سنینا شرما، سیکرٹری جے کے ایس ایس بی سچن جموال، ایگزیکٹیو ڈائریکٹر جے اینڈ کے پی سیس ی پردیپ کمار شرما،ایڈیشنل سیکرٹری ایس ڈی ڈی راکیش بسوترا، سیکرٹری بی او ٹی اِی فردوس اسو، جوائنٹ ڈائریکٹر پلاننگ ایس ڈی ڈی سپنا سلاتھیہ اور دیگر متعلقہ اَفسران موجود تھے جبکہ صوبہ کشمیر کے اَفسران نے بذریعہ آن لائن میٹنگ میں حصہ لیا۔میٹنگ میں سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سے متعلق مختلف اَمور پر تبادلہ خیال کیا گیا جن میں ماڈل آئی ٹی آئی جموں کی اِنسٹی چیوٹ مینجمنٹ کمیٹی کی تشکیل ، گزیٹیڈ اور نان گزیٹیڈ ریکروٹمنٹ رولز کو اَپ ڈیٹ کرنا ، اِدارہ جاتی ترقیاتی فنڈ ( آئی ڈی ایف ) کے لئے رہنما خطوط کو حتمی شکل دینا،سٹرائیو کے تحت چار آئی ٹی لیبارٹریوںکا قیام، سکل سیکٹر میں اِصلاحات کے لئے پی ڈبلیو سی رِپورٹ ، اس کی ڈی پی سی میٹنگوں اور پولی تکنیکوں ،پی ایم کے وی وائی ۔3.0کے پاس آئوٹس کو ٹریک کرنے کے لئے ایم آئی ایس ، زیر اِلتوا پروجیکٹوں کے تحت پولی تکنیک کیمپس کی تکمیل،جے اینڈ کے بی او ٹی اِی بھرتی قوانین کو حتمی شکل دینا، کیپکس 2021-22 ء کے تحت جاری کاموں کی تکمیل اور ایچ اینڈ ایم اِی ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے 2,500 کووِڈ واریئرس کی تربیت شامل ہے۔ڈاکٹر اَصغر حسن سامون نے متعلقہ اَفسران کو ہدایت دی کہ تمام منصوبوں کو مقررہ مدت مکمل کیا جائے تاکہ عمارتوں کو تربیت ، تدریس اور دیگر پیشہ ورانہ تعلیم کے لئے اِستعمال کیا جاسکے ۔ اُنہوں نے مختلف پولی تکنیک کے حوالے سے مختلف اَضلاع میں ہونے والے کاموں کے بارے میں بھی معلومات حاصل کیں۔پرنسپل سیکرٹری نے گزیٹیڈ اور نان گزیٹیڈ تقرری کے سلسلے میں سرعت سے بھرتی عمل کی صورتحال اور کارروائی کی رپورٹوں کے بارے میں جانکاری حاصل کی ۔اُنہیں بتایا گیا کہ مختلف گزیٹیڈ اور نان گزیٹیڈ اَسامیاں پہلے ہی مشتہر کی جاچکی ہیں ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ 92 نان گزیٹیڈ اَسامیوں میں سے 69 اَسامیوں کے لئے اِمتحان لیا جاچکا ہے جبکہ باقی ان اَسامیوں کے لئے اِمتحان جلد منعقد کیا جائے گا۔میٹنگ میں آئی ٹی آئیز اور پولی تکنیکوں میں پیش کئے جانے والے کورسوں کے جائزے پر بھی تفصیلی غور و خوض ہوا۔