جموں// جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں جمعرات کو ایک25 سالہ جوان پھسل کر گرنے جانے سے لقمہ اجل بن گیا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پونچھ میں ایک پچیس سالہ جوان جنگل سے لکڑی کا گھٹا لے کر گھر کی طرف آرہا تھا کہ اچانک وہ پھسل کر گر گیا جس سے اس کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوگئی۔متوفی کی شناخت 25 سالہ منظور حسین کے بطور ہوئی ہے۔واقعے کے بعد منکوٹ پولیس چوکی کی ایک ٹیم جائے واردات پر پہنچ گئی اور اس ضمن میں قانونی لوازمات انجام دئے۔دریں اثنا ایک پولیس افسر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ لاش کو آخری رسوم کی انجام دہی کے لئے لواحقین کے حوالے کیا گیا ہے۔