سری نگر//جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں تین پستول برداروں نے ایک پٹرول پمپ سے ایک لاکھ 59 ہزار روپیے لوٹ لئے جبکہ دوران شب چوروں نے سری نگر کے خانیار علاقے میں واقع حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی (رح) کے مزار پر عطیہ بکس کو توڑ کر اس میں جمع نقدی رقم اڑالی۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ شوپیاں کے ہرمین علاقے میں دوران شب تین نامعلوم بندوق برداروں نے ایک پٹرول پمپ سے زبردستی 1 لاکھ 59 ہزار اور21 روپیے لوٹ لئے۔انہوں نے کہا کہ متعلقہ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج ہونے کے بعد اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔دریں اثنا سری نگر کے خانیار علاقے میں واقع حضرت سید عبدالقادر جیلاںی(رح) کے مزار پر نصب عطیہ بکس کو چوروں نے دوران شب توڑ کر اس میں جمع رقم کو لوٹ لی۔ایک پولیس افسر نے اس وقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔