سری نگر// جموں وکشمیر میں پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران 681ا فراد کی رپورٹ مثبت آئی جبکہ چار مریض فوت ہوئے ہیں۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بدھ کے روز سری نگر ضلع میں 139افراد کی رپورٹ پازٹیو آئی، بارہ مولہ میں 39، بڈگام میں 39، پلوامہ میں دس ، کپواڑہ میں 30، اننت ناگ میں 16 بانڈی پورہ میں دس ، گاندربل میں 20، کولگام میں 11، شوپیاں میں آٹھ افراد کورونا سے متاثر پائے گئے۔جموں ضلع میں 184، اْدھم پور میں 15، راجوری میں 12، ڈوڈہ میں 80، کٹھوعہ میں 36، سانبہ میں 8، کشتواڑ میں پانچ ، پونچھ میں 9، رام بن میں 9اور ریاسی میں ایک افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔علاوہ ازیں جموں وکشمیر میں بدھ کے روز مزید 2805 مریض صحت یاب ہوئے جن میں 786 صوبے جموں سے اور 2019 کشمیر ڈویڑن سے تعلق رکھتے ہیں۔ابتک جموں وکشمیر میں 433824 مریض صحت یاب ہوئے ہیں اور ایکٹیو کیسز کی تعداد 10230تک پہنچ گئی ہے۔