سری نگر// شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے ٹنگمرگ علاقے میں بدھ کی صبح آگ کی ایک بھیانک واردات میں ایس ڈی پی او دفتر کی دو منزلہ عمارت خاکستر ہوگئی۔ذرائع نے بتایا کہ بارہمولہ کے ٹنگمرگ علاقے میں بدھ کی صبح ایس ڈی پی او دفتر کی عمارت میں آگ نمودار ہوگئی جس کے شعلوں نے چشم زدن میں ہی دو منزلہ عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔انہوں نے کہا کہ عمارت میں ڈی ایس پی آپریشنز کا دفتر بھی تھا۔ان کا کہنا تھا کہ فائر ننڈرس سے سخت جانفشانی سے کام کرکے آگ کو قابو میں کر لیا۔آگ لگنے کی وجوہات ابھی معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔