سرینگر// وزیراعظم مودی نے آج پارلیمنٹ میں جموںوکشمیر کا تذکرہ کرتے ہوئے کہاکہ کورونا کے بیچ جموںوکشمیر کی تعمیر وترقی کو یقینی بنایا گیا اور وہاں لوگوں کو اب خود کفیل بنانے کی جانب سرکار گامزن ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کیساتھ ساتھ جموںوکشمیر بھی تیز رفتاری کیساتھ آگے بڑھ رہا ہے ۔ اس دوران وزیراعظم نے مزید کہاکہ حکومت نئے فیصلے لے رہی ہے اور ملک تیزی کیساتھ آگے بڑھ رہا ہے ۔ تاہم انہوںنے کانگریس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں سے صرف حکمناے صادر کرنے والی جماعت کے اراکین پارلیمنٹ سننے کی عادت نہیں رکھتے اور جمہوریت میں کبھی سننا بھی پڑتا ہے ۔ ملک کے پارلیمنٹ میں بجٹ پر مباحثے کے بعد جواب دیتے ہوئے وزیراعظم نے اپنے خطاب میں اپوزیشن کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ اپوزیشن کو حکومت کا کوئی کام نظر نہیں آتا ہے اور بالخصوص کانگریس بھاجپا سرکار کے کسی کام کو خاطر میں نہ لاتی حالانکہ لوگ بھاجپا سرکار سے کافی خوش ہیں کیونکہ ہم نے غریبوںکوخود کفیل بنانے کی جانب اپنا سفر جاری رکھا ہوا ہے ۔ انہوںنے مزید کہ پوری دنیا جس بیماری سے جھوج رہی ہے کورونا کے دور میں بھارت نے جو کام کیا ہے اس کی وجہ سے پوری دنیا میں بھارت نے طبی محاذ پر بھی اپنا لوہا منوا لیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ کورونا میں جہاں غریبوںپر توجہ مرکوز کی گئی وہیں جموںوکشمیر سمیت پورے ملک نے ترقی کی جانب رفتار پکڑ لی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کورونا صورتحال میں ہیلتھ ورکروں نے بہترین کام انجام دیا ہے اور انہوں نے دنیا بھر میں مثالیں قائم کر لی ہیں جس کی دنیا بھر میںستائش ہو رہی ہے ، انہوںنے کہاکہ ہمارے ماہرین نے ٹیکہ کاری کو ایک چلینج کے طور پر لیا تھا اور اب یہ ٹیکہ کاری دنیا کی سب سے بڑی ٹیکہ کاری کا خطاب بھی حاصل کر چکی ہے ، وزیراعظم مودی کا کہنا تھا اپوزیشن نے ٹیکہ کاری کے معاملے پر سیاست کی لیکن مودی سرکار نے لوگوں کو بچانے کی جانب توجہ مرکوز کی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے پوری دنیا کو یہ ہنر سکھایا کہ مشکل صورتحال سے کیسے ملک کو نکالا جاسکتا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ شکر کرو یہ اس وقت کانگریس نہیں تھی پھر لوگوں کا خدا ہی حافظ ہوتا لیکن ہماری سرکار نے اس چیلنج کو قبول کر لیا ہے اور اب پورے ملک میں ٹیکہ کاری کی مہم اپنے انجام کو پہنچ رہی ہے اور دنیا نے بھارت کی کورونا ٹیکہ کاری کے عمل سے بہت کچھ سیکھ لیا ہے ، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے کئی ایک معاملات میں آگے بڑھ کر کام کیا ہے اور پورے ملک کو ساتھ لیکر چل رہے ہیں،ملک کی سالمیت پر بولتے ہوئے انہوںنے کہاکہ بھاجپا سرکار ملک کی سالمیت اور سرحدوںپر کوئی بھی سمجھوتہ نہیں کریگی بلکہ اس سلسلے میں سخت اقدامات اٹھانے سے گریز بھی نہیں کیا جائیگا ، ان کا کہنا تھا کہ سرحدوں پر ہماری فوج نے دکھا دیا ہے کہ وہ کس جذبے کیساتھ تعینات ہے اور دشمن کیساتھ لڑنے کیلئے بھی وہ کافی حوصلہ رکھتے ہیں لہذا اس ضمن میں سرکارکو کوئی بھی پریشانی نہیں کیونکہ ملک کی فوج سرحدوں کی نگہبان ہے اور ہماری ہر طرح کی فوج اسی حوصلے کیساتھ ملک کی سالمیت کو برقرار رکھنے کی ہر ممکن کوشش کریگی ،انہوںنے کانگریس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ اپوزیشن ہمیں ہر معاملے میں قصور وار ٹھہرا رہے ہیں لیکن خود کی جانب کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے کہ عوام نے انہیں کیوں سرکار سے بے دخل کر لیا اور یوں لگتا ہے کہ کانگریس کو اب اپنا نام بدل دینا چاہئے ۔جموںوکشمیر کے حوالے سے انہوںنے کہاکہ جموںوکشمیر کورونا کے بیچ ترقی کی بلندیوںکو چھو رہا ہے اور کشمیر میں ترقی کا کام کیا گیا جس سے لوگ کافی حد تک خوش دکھائی دے رہے ہیں، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اپوزیشن والے سنننے کیلئے تیار نہیں ہے کیونکہ ان کو اس کی عادت نہیں ہے ،ان میں کچھ لوگ ہمیں سنا کر چلے جاتے ہیں اور پھر ہماری سننے کیلئے تیار نہیں رہتے بلکہ واک آوٹ کر جاتے ہیں ، لیکن میرا ان کو مشورہ ہے کہ وہ سننے کی بھی عادت ڈال دیں اور کافی دیر تک ان کو سننا ہی پڑیگا ،وزیراعظم کامزید کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ حالات کے عین مطابق ہی اقدامات اٹھائے جائیں کیونکہ نوجوان سب کچھ سمجھ رہے ہیںاور غریبوںکو کانگریس نے بہکا دیا تھا لیکن وہ جاگ گئے اور کانگریس کو ہی اقتدار بے دخل کر دیا ہے ، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس وقت نہ صرف بھارت ترقی کے منازل طے کر رہا ہے بلکہ جموںوکشمیر سمیت ملک ترقی کی منازل طے کر رہا ہے اور ایک ساتھ ترقی ہو رہی ہے جس میں کسی کو بھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے کورونا کے بیچ کسانوں کو کام سے نہیں روکا بلکہ کسان کام کرتے رہے اور ملک کی معشیت میں اپنا حصہ ادا کر تے رہے ، انہوںنے کہاکہ کورونا کے بیچ جموںوکشمیر سمیت پورے ملک میں غریبوں کی جانب توجہ مبذول کرائی گئی جس کے بہتر فوائد نکلے اور نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس کو دیکھتے ہوئے ملک کا نوجوان آج خود اپنے روزگار کی تلاش میں جٹ چکا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم غریبوںکو خود کفیل بنانے کی جانب چل رہے ہیں تاکہ کوئی کسی کا محتاج نہ رہے اور ملک کی معشیت بہتر ہو سکے اور جموںوکشمیر کی ترقی کو بھی یقینی بنایا گیا