سرینگر//شہر آفاق گلمرگ سمیت وادی کے دیگر کئی علاقوں میں شبانہ برفباری اور بارشوں کے بیچ شبانہ درجہ حرارت میں ایک بار پھر گراوٹ درج ہوئی ہے۔ شہر سرینگر میں شبانہ درجہ حرارت 1.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق مغرابی ہوائیوں کا اثر آئندہ 24گھنٹوں تک رہے گا اور 9 فروری کی شام سے موسم میں بہتری آئی گی ۔ بادشاہ چلہ کلان کے اختتام کے بعد چلہ خورد میں موسمی صورتحال مسلسل خراب بنی ہوئی ہے ۔ وادی کشمیر کے کئی علاقوں میں ایک مرتبہ پھرہلکی برفباری اور بارشیں ریکارڈ کی گئی ۔ شہر سرینگر کے ساتھ ساتھ وادی کے دوسرے علاقے میں شبانہ ہلکی بارشوں کے بیچ موسم ابر آلود ہوا جبکہ شہر آفاق گلمرگ اور پہلگام میں ہلکی برفباری ریکارڈ کی گئی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں چوبیس گھنٹوں کے دوران 0.7 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت 1.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب 2.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔گلمرگ جہاں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3.8 سینٹی میٹر تازہ برف جمع ہوئی ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت منفی9.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب منفی5.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام جہاں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 0.3 سینٹی میٹر برف ریکارڈ ہوئی ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت منفی6.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب منفی0.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔سرحدی ضلع کپوارہ جہاں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 0.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت 1.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب 0.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔قاضی گنڈ جہاں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 0.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت 0.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب 0.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی10.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ضلع کرگل میں کم سے کم ردرجہ حرارت منفی14.0 ڈگری سینٹی گریڈ اور قصبہ دراس جو سائبیریا کے بعد دنیا کا دوسرا سرد ترین علاقہ ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت منفی14.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کی پیش گوئی کے مطابق جموں و کشمیر میں 9 فروری تک موسم خراب رہ سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس دوران وادی میں موسم ابر آلو درہ سکتا ہے اور بالائی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکے درجے کی برف باری یا بارشیں متوقع ہیںان کا کہنا تھا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وادی کے بالائی علاقوں میں ہلکے درجے کی برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں بارشیں ہوئیں۔