جموں//انفو//چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے آج محکمہ سیاحت کے مربوط ویب پورٹل کا اِی۔ اِفتتاح کیا جو سیاحوں کے لئے وَن سٹاپ حل فراہم کرے گا۔ یہ ویب پورٹل جموںوکشمیر میں سیاحت سے متعلق تمام معلومات فراہم کرے گا ۔ اِس میں اِس کے اتحادی محکمے جیسے ٹوراِزم ڈیولپمنٹ اَتھارٹیز ، جے اینڈ کے کیبل کار کارپوریشن ، جے اینڈ کے ٹوراِزم ڈیولپمنٹ کارپوریشن ، گالف کورسز اور صارف کو ایک سنگل وِنڈو کے تحت دستیاب ہوں گے ۔ویب پورٹل پر سیاحوں کے لئے آن لائن بُکنگ اور آپریٹررجسٹریشن کا اِنتظام ہوگا۔چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے ویب پورٹل کا اِفتتاح کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو بہترین خدمات فراہم کرنا محکمہ توجہ کا مرکز ہونا چاہئے۔ اُنہوں نے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ چیک اور رِپورٹ کرتے رہیں کہ کتنے صارفین اَصل میں پورٹل اِستعمال کررہے ہیں اور پورٹل کے ذریعے ہوٹلوں کی بُکنگ اور رجسٹریشن کر رہے ہیں۔محکمہ پورٹل کے ذریعے لوگوں کو جموںوکشمیر سے واقف کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جس میں 75 نئی مقامات شامل ہیں اور انہیں زیارت گاہ، ورثے کے مقامات ، جنگلی حیات ، مہم جوئی کھیل اور جموںوکشمیر یوٹی کے ضیافتوں کے بارے میں بھی معلومات فراہم کرنا ہے۔اسے زیادہ صارف دوست بنانے کے لئے پورٹل میں شکایات کے ازالے کا ایک اندرونی طریقہ کار موجود ہے جہاں سیاح اَپنی شکایت درج کرسکتے ہیں۔ اِس کے علاوہ یہ پورٹل کلر بلائنڈ اَفراد کے لئے بھی قابل رَسائی ہے۔محکمہ جن پروگراموں کو منعقد کرنے کا ارادہ رکھتا ہے وہ پورٹل پر دستیاب ہوں گے۔محکمہ کے اثاثوں کو بھی پورٹل میں جیو میپ کیا گیا ہے۔میٹنگ میں ناظم سیاحت کشمیر جی این ایتو ، منیجنگ ڈائریکٹر سی سی سی ، جنرل منیجر کشمیر جے کے ٹی ڈی سی اور دیگر اَفسران نے شرکت کی ۔ جموں سے سیکرٹری سیاحتی اور دیگر اَفسران نے میٹنگ میں حصہ لیا۔