جموں// کمشنر سیکرٹری دیہی ترقی من دیپ کور نے جموںوکشمیر میں حکومت کے اس اہم منصوبے پر عمل آوری کا جائزہ لینے کے لئے آج ’حمایت‘ پروگرام کی پروجیکٹ عمل آوری ایجنسیوں ( پی آئی ایز) کے ساتھ ایک میٹنگ طلب کی۔اُنہوں نے کہا پروگرام کے تحت جموںوکشمیر یٹی کے نوجوانوں کے لئے پائیدار روزگار پر زور دیتے ہوئے کہا،’’ ’حمایت‘ اِس کو یقینی بنانے کے لئے ہنر کی تربیت میں سرمایہ کاری کرتی ہے کہ استفادہ کنندگان کو غربت سے خوشحالی کی طرف لے جایا جائے اور اَپنی زندگی کو بدلنے کا موقع ملے۔‘‘ اُنہوں نے کہا کہ حکومت اِس سکیم کے تحت پلیس منٹ سے منسلک سِکل کو فروغ دینے پر پور توجہ مرکوز کر رہی ہے۔من دیپ کور نے سول سیکرٹریٹ میں پی آئی اے کے ساتھ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے اِس بات پر زور دیا کہ حکومت ان لوگوں کی مکمل حمایت کرتی ہے جو پور ی عزم کے ساتھ محنت کرنا چاہتے ہیں۔اُنہوں نے بنیادی سکل کی تربیت پر توجہ دینے کے بجائے نوجوانوں کو سخت ہنر فراہم کر کے پائیدار روزگار کے مواقع پیدا کرنے پر زور دیا۔اُنہوں نے محکمہ سے کہا کہ وہ پی آئی اے کی تفصیلات کے ساتھ ساتھ محکمہ کی ویب سائٹ پر پیش کردہ ٹریڈ کو اَپ لوڈ کرے اور نوجوانوں کی بیداری کے لئے اسے اخبارات میں شائع کرے۔ اُنہوں نے تربیت یافتہ نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع تلاش کرنے کے لئے محکمہ صنعت کے ساتھ مل کر جموںوکشمیر کے اَندر اور جموں وکشمیر سے باہر اِنڈسٹریل میٹنگیں منعقد کرنے کو کہا۔اُنہوں نے مزید کہا کہ حکومت ضلعی اِنتظامیہ کے ساتھ ساتھ پنچایت کے نمائندوں سے ضلعی سطح پر نوجوانوں کو متحرک کرنے پر ہرممکن مدد کرے گی۔اس سے قبل سی او او حمایت نے پی آئی اے کی کارکردگی اور جاری سرگرمیوں کے بارے میں جانکاری دی ۔