جموں//چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے آج ریاستی انتظامی کمیٹی ( ایس ای سی ) برائے ڈیزاسٹر منیجمنٹ کی میٹنگ کی صدارت کی اور جموں و کشمیر میں آفاتِ سماوی سے متعلق مختلف سرگرمیوں کا جائیزہ لیا ۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ خزانہ اٹل ڈولو ، پرنسپل سیکرٹری پبلک ورکس ( آر اینڈ بی ) شلیندر کمار اور سیکرٹری برائے حکومت ڈیزاسٹر منیجمنٹ ، ریلیف ، بحالی اور تعمیر نو ( ڈی ایم آر آر آر ) نازم زئی خان نے میٹنگ میں شرکت کی ۔ ریاستی ایگزیکٹو کمیٹی نے 78.50 کروڑ روپے کی مالیت کی ایڈوانس سنو کلیئرنس مشینری بشمول برف کی گاڑیاں ، ہل ، کٹر اور فرنٹ اینڈ لوڈر سڑک کی سطحوں کو نقصان پہنچائے بغیر برف کو صاف کرنے کیلئے خریداری کو منظوری دی ۔ اب تک روائتی برف صاف کرنے والی مشینری دھاتی سڑک کی سطح کو ختم کر رہی ہے جس کی وجہ سے ہر سال تباہ شدہ سڑکوں کی مرمت کی ضرورت پڑتی ہے ۔ قبل ازیں اس تشویش کو دور کرنے کیلئے چیف سیکرٹری نے سردیوں کے دوران سڑکوں کو پہنچنے والے نقصان کو کم کرنے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے برف صاف کرنے کیلئے معیاری اپریٹنگ طریقہ کار کی تشکیل کیلئے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی کی تشکیل کا حکم دیا تھا ۔ کمیٹی نے مختلف آپشنز پر غور کیا اور سائینسی طور پر برف کی صفائی کو یقینی بنانے کیلئے جدید مشینری کی خریداری کی تجویز پیش کی اور یو ٹی کے برف سے منسلک علاقوں میں معیاری سڑکوں کی طویل مدتی دیکھ بھال کیلئے بار بار ہونے والی مرمت کی جانچ کی ۔ کمیٹی نے نشاندہی کی تھی کہ اعلیٰ درجے کی مشینری متعارف کروانے سے طویل مدتی بنیادوں پر بچت ہو گی اور اس کے ساتھ ساتھ اکثر بڑی مرمت کی ضرورت بھی کم ہو گی ۔ مزید کمیٹی نے آفات کے خطرے اور تخفیف کے بارے میں عمومی تعلیم ، بیداری اور کمیونٹی کی تربیت کو فروغ دینے کیلئے ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے مختلف موضوعات پر چار غیر رہائشی تربیتی کورسز کے انعقاد کیلئے 3.82 لاکھ روپے کی منظوری دی ۔ اس نے ڈیزاسٹر منیجمنٹ ، ریلیف ، بحالی اور تعمیر نو کیلئے ہنگامی اخراجات کو پورا کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کو فنڈز جاری کرنے کی بھی منظوری دی ۔