سری نگر// سری نگر ائیر پورٹ پر جمعے کی صبح سی آر پی ایف کے ایک اہلکار کی دوران ڈیوٹی حرکت قلب بند ہونے سے موت واقع ہوئی۔ذرائع نے بتایا کہ سری نگر ائیر پورٹ کے ڈراپ گیٹ پر تعینات سی آر پی ایف کا ایک اہلکار جمعے کی صبح اچانک بے ہوش ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ اہلکار کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا۔متوفی سی آر پی ایف اہلکار کی شناخت دیپک داس کے بطور ہوئی ہے جو سی آر پی ایف کی 35 ای بٹالین سے وابستہ تھے۔ایک سرکاری عہدیدار کے مطابق اس ضمن میں مزید تحقیقات شروع کی گئی ہیں اور متوفی کی لاش کو قانونی لوازمات کی ادائیگی کے بعد اپنے آبائی شہر بھیجا دیا جائے گا۔