سری نگر//وسطی ضلع بڈگام کے زن پورہ نوگام علاقے میں جمعرات کی صبح ایک شخص کی پر اسرار حالت میں لاش پائی گئی۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بڈگام کے زن پورہ نو گام علاقے میں جمعرات کی صبح ایک شخص کی پر اسرار حالت میں لاش دیکھی گئی۔انہوں نے کہا کہ مقامی لوگوں نے لاش کو دیکھتے ہی اس ضمن میں پولیس کو مطلع کیا۔متوفی کی شناخت توحید احمد سندرا ولد غلام محمد سندرا ساکن زن پورہ نوگام کے بطور ہوئی ہے۔دریں اثنا اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس کی ایک ٹیم نے جائے واردات پر پہنچ گئی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔متوقی کے لواحقین کا کہنا ہے کہ وہ ایک دکان چلا رہا تھا اور بدھ کی شام پانچ بجے سے لاپتہ تھا۔