سانبہ// چیئر پرسن کھادی اینڈ وِلیج اِنڈسٹریز بورڈ ( کے وِی آئی بی ) ڈاکٹر حنا شفیع بٹ نے آج ماسٹر جی مگس بانی کلسٹر کے کامن فیسلٹی سینٹر کا دورہ کیا۔اِس موقعہ پر سیکرٹری جموںوکشمیر کھادی اینڈ وِلیج اِنڈسٹریز بورڈ فرخ قاضی ، ڈپٹی چیف ایگزیکٹیو آفیسر مظفر علاقبند ، صوبائی آفیسر جموں تِلک راج ، ڈاکٹرسندیپ کوتوال کے علاوہ کلسٹر ائیریا سے تعلق رکھنے والے مگس بانی اور شراکت دار موجود تھے۔وائس چیئرپرسن نے مگ بانی والوں کے لئے پانچ روزہ تربیت کا اِفتتاح کیا۔ اُنہوں نے بہتر نتائج کے لئے شہد کی مکھیوںکے پالنے کے طریقوں کو جدید بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ اُنہوں نے کے وِی آئی بی اور آئی ٹی سی او کے اَفسران سے کہا کہ وہ تربیت حاصل کرنے والوں کو ہر ممکن مدد فراہم کریں۔ اِس سے قبل ڈاکٹر حنا شفیع بٹ نے مذکورہ کلسٹر کے کامن فیسلٹی سینٹر کا دورہ کیا اور اُنہوں نے وہاں جاری کاموں کا جائزہ لیا۔ اُنہوں نے متعلقہ شراکت داروں سے کہا کہ وہ ہم آہنگی پیدا کرکے کلسٹر کے ہدف پر مبنی نفاذ کو یقینی بنائیں۔اُنہوں نے کلسٹر کے بنیادی مقصد کا ذِکرتے ہوئے کہا کہ اِس کلسٹر کے قیام سے ضلع کے مگس بانی والوں کی کمائی میں اِضافہ ہوگا ۔ اِس کے علاوہ ضلع میں شہد کی پیداوار اور منافع میں بھی اِضافہ ہوگا۔اُنہوں نے مزید کہا کہ یہ کلسٹر 133.65 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر ہو اہے اور کامن فیسلٹی سینٹر میں ہنی پروسسنگ پلانٹ ، کومب فائوئڈیشن مِل، دیگر متعلقہ مشینیں اور سازو سامان موجود ہوں گے۔ علاقے کے شہد کی مگس بانی والوں کو شہد نکالنے ، پروسسنگ ، پیکنگ ، لیبلنگ اور مارکیٹنگ سہولیات فراہم کی جائیں گے ۔وائس چیئرپرسن نے سانبہ کے مختلف علاقوں میں پی ایم اِی جی پی اور جے کے آر اِی جی پی کے تحت قائم مختلف مائیکرو اِنڈسٹری یونٹوں کا دورہ کیا۔وائس چیئرپرسن ڈاکٹر حناشفیع بٹ نے ضلع میں روزگار پیدا کرنے کی سکیموں کی عمل آوری پر اِطمینان کا اِظہار کیا۔ اُنہوں نے مقامی بیداری کی آرگنائزیشن کے ذریعے دُور دراز علاقوں میں رَسائی کی ضرور ت پر زور دیا۔