سری نگر// جموں وکشمیر کے سرحدی ضلع کپواڑہ کے لنگیٹ ہندواڑہ علاقے میں ایک عدم شناخت لاش برآمد کی گئی ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ لنگیٹ ہندواڑہ میں منگلوار اعلی الصبح مقامی لوگوں نے کھیت میں ایک لاش دیکھی اور اس بارے میں پولیس کو مطلع کیا ۔انہوں نے کہا کہ پولیس ٹیم فوری طورپر جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر اُس کی شناخت کے لئے کارروائی شروع کی ہے۔اُن کے مطابق پولیس نے معاملے کے متعلق کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔