سری نگر// جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے اوکے علاقے میں منگل کی صبح سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان چھڑنے والے تصادم میںدو ٹی آر ایف جنگجو جاں بحق ہوا ہے جبکہ آپریشن ہنوز جاری ہے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ کولگام انکاؤنٹر میںدو جنگجوؤں کو مارا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آپریشن ہنوز جاری ہے۔قبل ازیں ذرائع نے بتایا کہ جنگجوؤں کے چھپنے کی مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر فوج اور پولیس نے منگل کی علی الصبح اوکے گاؤں کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔انہوں نے کہا کہ جوں ہی تلاشی آپریشن کی ایک ٹیم مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچی تو وہاں چھپے جنگجوؤں نے اس پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان تصادم چھڑ گیا۔