جموں//چیف سیکرٹری نے آج محکمہ ٹرانسپورٹ کو جے اینڈ کے آر ٹی سی میں اپریشنل افادیت کو بہتر بنانے کی ہدایت دی تا کہ اسے اگلے تین مہینوں میں اپریشنل منافع پوسٹ کرنے کے قابل بنایا جا سکے ۔ ان باتوں کا اظہار انہوں نے محکمہ ٹرانسپورٹ کے کام کاج کا جائیزہ لیتے ہوئے کیا جس میں کمشنر /سیکرٹری ٹرانسپورٹ اور محکمہ کے دیگر اعلیٰ افسران موجود تھے ۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ محکمہ اس بات کو یقینی بنائے کہ محکمہ کی طرف سے خریدی گئی موٹر سائیکلوں کے بیڑے کو قومی شاہراہوں پر تعینات کیا جائے تا کہ مسافروں میں لین کے نظم و ضبط کو نافذ کیا جا سکے ۔ انہوں نے محکمہ کو مزید ہدایت دی کہ وہ اس بات کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کرے کہ قومی شاہراہوں پر کہیں بھی روڈ سائیڈ پارکنگ کی اجازت نہ ہو ۔ قبل ازیں کمشنر /سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے اپنی پرذنٹیشن میں بتایا کہ محکمہ گذشتہ 3 برسوں سے زیادہ آمدنی حاصل کر رہا ہے اور تمام خدمات محکمہ کی طرف سے آن لائین فراہم کی جا رہی ہیں ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ محکمہ جموں و کشمیر میں حفاظت اور نفاذ کیلئے وہیکل ٹریکنگ پلیٹ فارم نافذ کرے گا تا کہ خواتین اور بچیوں کی بہتر سڑک کی حفاظت کیلئے تمام عوامی خدمات کی گاڑیوں کی مسلسل نگرانی کو یقینی بنایا جا سکے ۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ بس سٹینڈز کو اپ گریڈ کرنے کی ضرورت ہے اور ہر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر میں لوگوں کی فلاح و بہبود کیلئے تمام سرکاری سہولیات کے ساتھ ایک مناسب بس سٹینڈ ہونا چاہئیے ۔ ڈاکٹر مہتا نے محکمہ کو مشورہ دیا کہ وہ جموں اور سرینگر کے دارالحکومت کے شہروں اور قومی شاہراہوں پر مختلف سڑکوں پر بھیڑ /ٹریفک کے بہاو کی صورتحال کے بارے میں لوگوں کوپیشگی مطلع کرنے کیلئے ایف ایم چینلز وغیرہ کا استعمال کریں تا کہ وہ اس کے مطابق اپنے دوروں کی منصوبہ بندی کر سکیں ۔ انتظامی سیکرٹری اے آر آئی نے اپنی پرذنٹیشن میں بتایا کہ محکمہ نے گذشتہ ایک سال کے دوران 20 محکموں کے ڈرافٹ ریکروٹمنٹ رولز کی جانچ کی ہے ۔ مزید بتایا گیا کہ رواں مالی سال کے دوران اب تک 8 دفاتر کا انتظامی معائینہ کیا جا چکا ہے اور رواں مالی سال کے ٓکتتام تک مزید 8 دفاتر کا انتظامی معائینہ کیا جائے گا ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ این ڈی سی کا اجراء آن لائین کیا جا رہا ہے ۔ چیف سیکرٹری نے محکمہ کو ہدایت دی کہ بھرتی کے قواعد کو اپ ڈیٹ کیا جائے اور تمام محکموں ، خود مختار اداروں اور یونیورسٹیوں کی سنیارٹی لسٹوں کو ایک ماہ کے اندر حتمی شکل دی جائے ۔ ڈاکٹر مہتا نے محکمہ کو ہدایت دی کہ بھرتی کے تمام اصولوں کو اپ ڈیٹ کر کے محکمہ کی متعلقہ ویب سائٹس پر اپ لوڈ کیا جائے ۔ چیف سیکرٹری نے محکمے کو ہدایت دی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ نظام کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے سال میں کم از کم ایک بار تمام دفاتر کا انتظامی معائینہ کیا جائے ۔