نئی دہلی// گھریلو سطح پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پیر کو مسلسل 60ویں دن کوئی کمی بیشی نہیں کی گئی مرکزی حکومت کی جانب سے 4 نومبر کو پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 5 اور 10 روپے کی تخفیف کے اعلان کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی آئی تھی اور کچھ ریاستی حکومتوں کی جانب سے ویٹ میں کمی کے فیصلے کے بعد دہلی میں پٹرول آٹھ روپے تک سستا ہو گیا تھا۔گھریلو بازار میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 60ویں دن بھی کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔راجدھانی دہلی میں ویٹ میں کمی کی وجہ سے بھارت پٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ کے اسٹیشنز پر پٹرول کی قیمت 95.41 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 86.67 روپے فی لیٹر ہے۔