جموں// بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے جموں سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر پیر کی صبح گشت کے دوران اسلحہ و گولہ بارود کے ساتھ ساتھ ہیروئن کے پانچ پاکیٹ بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔بی ایس ایف کے ایک ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جموں سیکٹر میں سرحد پر گشت کے دوران پیر کی صبح قریب دس بج کر دس منٹ پر جوانوں نے ایک سفید بیگ دیکھا۔انہوں نے کہا کہ اس بیگ کو جھاڑیوں میں چھپایا گیا تھا۔موصوف نے کہا کہ بیگ کی تلاشی کے دوران اس سے اسلحہ وگولہ بارود کے علاوہ ہیروئن کے پانچ پاکیٹ بر آمد کئے گئے۔بر آمد شدہ اسلحہ و گولہ بارود میں تین اے کے 47 رائیفلیں،چار پستول، پانچ اے کے 47 میگزین اور چودہ گولیاں شامل ہیں۔