جموں // ضلع ادھمپور کے کرد تھانہ علاقے میں ایک تیل ٹینکر JK02CL/3205 اور سیاحوں سے بھری ایک منی بس JK 20/1327 کے درمیان زبردست ٹکر ہو گئی۔ اس منی بس میں سوار سیاح مشہور سیاحتی مقام پتنی ٹاپ سے سیر کے لیے نکلے تھے۔ اس حادثے کے سبب تقریبا 18 سیاح شدید زخمی ہوئے ہیں۔جموں و کشمیر کے ضلع ادھمپور کے کرد تھانہ علاقے میںایک تیل ٹینکر JK02CL/3205 اور سیاحوں سے بھری ایک منی بس JK 20/1327 کے درمیان زبردست ٹکر ہوئی، اس بس میں سوار سارے سیاح سیاحتی مقام پتنی ٹاپ سے سیر کے لیے نکلے تھے۔ اس حادثے کے سبب تقریبا 18 سیاح شدید زخمی ہوئے ہیں۔ادھمپورمیں سیاحوں سے بھری بس حادثے کا شکار 16 افراد زخمیحادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر تمام زخمیوں کو ضلع ہسپتال چنینی پہنچایا، جس کے وہاں سے ابتدائی علاج کے بعد ان تمام زخمیوں کو ادھمپور ضلع ہسپتال روانہ کیا گیا ہے۔ ادھمپور ضلع ہسپتال نے ان زخمیوں کے تعلق سے بتایا کہ کچھ سیاح شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں جموں میڈیکل کالج و ہسپتال روانہ کیا جائے گا۔واضح رہے کہ سال نو کا جشن منانے کی غرض سے ملک بھر سے سیاحوں کی ایک بڑی تعداد جموں کے معروف سیاحتی مقام پتنی ٹاپ پہنچے ہوئی ہے، جبکہ اس مینی بس سوار بیشتر سیاھ دہلی سے آئے ہوئے ہیں جو اس حادثہ میں شدید زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس نے اس معاملے کی تحقیقات شورع کردی ہے جبکہ اب تک جانی نقسان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔