جموں //ایل جی منوج سہنا نے ماتا ویشنو دیوی بھگدڑ میں ہلاک ہونے والوں کے تعلق سے بتایا کہ مرنے والوں کو فی کس دس لاکھ اور زخمیوں کو دو لاکھ بطور ایکس گریشیا دینے کا بھی اعلان کیا گیاہے۔جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ماتا ویشنو دیوی بھون کٹرا جموں میں بھگدڑ مچ جانے سے ہوئے جانی نقصان پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بھگدڑ سے 12 زائرین ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوئے۔اُن کے مطابق یہ واقع کیسے رونما ہوا اس کی تحقیقات کرنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سے بھی اس معاملے پر بات کی۔ایل جی نے بتایا کہ مرنے والوں کو فی کس دس لاکھ اور زخمیوں کو دو لاکھ بطور ایکس گریشا دینے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ جموں و کشمیر کے کٹرا علاقے میں موجود ماتا وشنو دیوی مندر میں سال کے جشن کے دوران مچی بھگڈرمیں 12 لوگوں کی موت ہوگئی ہے جب کہ قریب 2 درجن سے زائد زخمی ہیں۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق بھگدڑ میں 12 افراد کی موت ہو گئی ہے جبکہ کم از کم 20 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔کمیونیٹی ہیلتھ سینٹر کے ڈاکٹر گوپال دت کے مطابق مرنے والوں کی تعداد کے بارے میں صحیح جانکاری نہیں ملی ہے۔ لاشوں کا پوسٹ مارٹم کیا جا رہا ہے۔ زخمیوں کو نرائنا ہسپتال لے جایا جا رہا ہے۔غور طلب ہوکہ نئے سال کے موقع پر ماتا ویشنو دیوی کے دیدار کے لئے کئی صوبوں سے عقیدت مند کٹرا پہنچتے ہیں۔