جموں// کمشنر دیہی ترقی و پنچایتی راج مندیپ کور نے چیئرمین ، ترقیاتی کونسل جموں بھارت بھوشن کے ساتھ آج مختلف دیہی ترقی و پنچایتی راج کے تحت جاری سکیموں کا جائزہ لیاتاکہ رواں مالی برس-22 2021ء کے دوران جموں ضلع میں مناسب طریقے سے درآمد کیا جاسکے۔میٹنگ میں ضلع ترقیاتی کمشنر اِنشل گرگ نے شرکت کی اور مشن ڈائریکٹر جے کے آر ایل ایم ڈاکٹر سیّد سحرش اصغر، ڈائریکٹر دیہی ترقی محکمہ جموں محمد ممتاز علی،ڈی ڈی سی ممبران جموں ، بی ڈی سی چیئرمین جموں ضلع ، جموں ضلع کے بی ڈی اوزاور دیگر متعلقہ اَفسران میٹنگ میں موجود تھے۔دورانِ میٹنگ اِنسانی وسائل کی صورتحال ، یوٹی کیپکس بجٹ ، پی ایم اے وائی ( جی ) ، منریگا ، سوچھ بھارت مشن ( جی) ، آر جی ایس اے ، چودھویں مالی کمیشن، آریو آر بی اے این وغیرہ سے متعلق اَمور پر تبادلہ خیال ہوا۔کمشنر سیکرٹری مندیپ کور نے کہا کہ کچھ سکیموں میں کام کی رفتار سست ہے اور اُنہوں نے تمام متعلقہ اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ مقامی عوامی فائدے کے لئے ترقیاتی کاموں کی رفتار میں سرعت لائیں۔اُنہوں نے کہا کہ مکمل کاموں کی تفصیلات بھی متعلقہ اَفراد کی معلومات کے لئے پورٹل پر اَپ لوڈ کی جائیں۔اُنہوں نے سکیموں کے بہتر عمل آور ی کے لئے صرف ٹینڈرنگ سسٹم اور تین لاکھ سے کم کاموں کے ٹینڈروں کو الاٹ کرنے پر بھی زور دیا۔پورٹل میں اَفسران کی فہرست شامل کی جائے تاکہ لوگ اَپنے علاقے کے اَفسران کے بارے میں جاسکیں۔اُنہوں نے بلاک وائز فنڈس کی دستیابی کے بارے میں بھی تفصیل سے تبادلہ خیال کیا ۔ اُنہون نے بی ڈی اوز کو ہدایت دی کہ وہ کاموں کی الاٹمنٹ کے مناسب طریقے پر عمل کریں تاکہ ترقیاتی کاموں کو نقصان نہ پہنچے اور کاموں کی نشاندہی کے لئے تمام بی ڈی سیز ، ڈی ڈی سیز اور پی آر آئیز سے صلاح و مشورہ کریں۔اُنہوں نے متعلقہ اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ اَپنے متعلقہ علاقوں میں دو ورثے کاموں کی نشاندہی کریں تاکہ اِس علاقے کی ایک منفرد شناخت حاصل ہوسکے۔اُنہوں نے محکمہ کی مختلف سکیموں کے تحت مکمل ہونے والے والے کاموں کی جیوٹیگنگ کرنے کی بھی ہدایت دی۔اُنہوں نے کہا کہ مہاتما گاندھی نریگا ایک ایکٹ پر مبنی سکیم ہے جسے زیادہ سنجیدگی سے لیا جانا چاہیئے اور پروگرام سبھا پلان میں پنچایتی نمائندوں کا اہم کردا ر ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم آواس یوجنا کے تحت کام کو تیز کیا جائے اور منظور شدہ کاموں کی پہلی قسط کی ادائیگی 10؍ فروری تک یقینی بنائی جائے۔ اُنہوں نے کہا کہ سوچھ بھارت ابھیان کے تحت، ہر گاؤں میں ایک سوچھتا منصوبہ ہے جسے لاگو کرنے کی ضرورت ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ 14ویں مالی کمیشن کے تمام کام 31 ؍مارچ سے قبل مکمل کئے جائیں۔ کمشنر سیکرٹر ی دیہی ترقی و پنچایتی راج مندیپ کور نے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ ہر سکیم کا سالانہ ایکشن پلان 15 ؍ فروری سے قبل پیش کریں۔ اُنہوں نے کہا کہ بی اے ڈی پی سے متعلق کام کی بھی منصوبہ بندی کی جائے ، یہ کام محکمہ منصوبہ بندی کرتا ہے لیکن یہ دیہی علاقوں میں ہوتا ہے ۔ اُنہوں نے گول گجرال روربن مشن کا بھی جائزہ لیا اور اُسے جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی۔دورانِ میٹنگ متعلقہ اَفسران نے جانب سے ایک پاور پوائنٹ پرزنٹیشن بھی پیش کی گئی جس میں سکیموں پر تازہ ترین پیش رفت کا جائزہ لیا گیا ۔ جس میں مالیاتی حصولیابیوں ، طبعی حصولیابیوں ، فنڈس کی دستیابی ، نان کنورجنس کام ، کنورجنسی کام ، زیراِلتوأ ذمہ داری ، ڈی سی سی اور بی ڈی سی دَفتری عمارتوں کے لئے بنیادی ڈھانچہ ، راشٹریہ گرام سوراج اَبھیان ، منریگا وغیرہ پر تفصیلی بحث و تمحیص ہوئی۔اِس دوران کمشنر سیکرٹری نے ڈی ڈی سیز ، بی ڈی سیز اور پی آر آئی کی شکایات بھی سماعت کیں جنہوں نے ان کے حل کے لئے اَپنے مطالبات پیش کئے ۔ کمشنر سیکرٹر ی نے اُنہیں یقین دِلایا کہ ان کے جائز مطالبات کو جلد اَز جلد پورا کرنے پر غور کیا جائے گا۔اِس موقعہ پر ڈی ڈی سی چیئرپرسن جموں بھارت بھوشن نے کمشنر سیکرٹری مندیپ کور کا شکریہ اَدا کیا اور اُنہون نے کہا کہ ایسی میٹنگیں باقاعدگی سے ہونی چاہئیں ۔اُنہوں نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود کے لئے مل کر کام کرنے کی پور کوشش کریں گے۔