جمعہ, مارچ ۲۴, ۲۰۲۳
Nigahban
  • پہلا صفحہ
  • اداریہ
  • فوٹو گیلری
  • بین الاقوامی
  • جموں
  • سیاست
  • صحت
  • قومی خبریں۔
  • کاروبار
  • کالم
  • کشمیر
  • کھیل
  • آج کا اخبار
  • English
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اداریہ
  • فوٹو گیلری
  • بین الاقوامی
  • جموں
  • سیاست
  • صحت
  • قومی خبریں۔
  • کاروبار
  • کالم
  • کشمیر
  • کھیل
  • آج کا اخبار
  • English
No Result
View All Result
Nigahban
No Result
View All Result
Home قومی خبریں۔
کورونا بحران میں ہندوستان کی صلاحیت نظر آئی/صدرکووند

کورونا بحران میں ہندوستان کی صلاحیت نظر آئی/صدرکووند

نگہبان خبریں by نگہبان خبریں
31/01/2022
in قومی خبریں۔
0
0
SHARES
6
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegram

نئی دہلی//صدر رام ناتھ کووند نے کہا ہے کہ کورونا بحران کے دوران ہندوستان کی صلاحیت نظر آئی ہے اور ملک سے 180 ممالک کو متعلقہ ادویات سپلائی کی جارہی ہیں۔صدر نے پیر کو بجٹ اجلاس میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ملک میں صحت خدمات کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کر رہی ہے۔ ملک کے فارما سیکٹر نے اپنی غیر معمولی صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے۔ ہندوستان میں بنائے جا رہے کووِڈ ویکسین پوری دنیا کو وبا سے نجات دلانے اور کروڑوں لوگوں کی زندگیاں بچانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ ہندوستان سے تقریباً 180 ممالک کو ادویات سپلائی کی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ آیوشمان بھارت جیسی اسکیموں کے ذریعے صحت خدمات کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کیا جارہاہے اور وسعت دی جارہی ہے۔ ملک میں روایتی ادویات میں بھی لوگوں کی دلچسپی بڑھ رہی ہے۔ حکومت کی کوششوں کے نتیجے میں یوگا، آیوروید اور روایتی ادویات کے نظام کی مقبولیت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔صحت خدمات کے بنیادی ڈھانچے کا ذکر کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ 64 ہزار کروڑ روپے کی لاگت سے پی ایم آیوشمان بھارت ہیلتھ انفراسٹرکچر مشن ایک قابل ستائش مثال ہے۔ اس سے نہ صرف صحت کی موجودہ ضروریات کو پورا کرنے میں مدد ملے گی بلکہ ملک کو آنے والے بحرانوں کے لیے بھی تیار کیا جا سکے گا۔انہوں نے کہا کہ آج ملک میں 90 فیصد سے زائد بالغ شہریوں کو ویکسین کی ایک خوراک مل چکی ہے جبکہ 70 فیصد سے زائد افراد دونوں خوراک لے چکے ہیں۔ انہوں نے کہا ،’حکومت اور شہریوں کے درمیان یہ باہمی اعتماد، ہم آہنگی اور تعاون جمہوریت کی طاقت کی شاندار مثال ہے۔ اس کے لیے میں ملک کے ہر صحت اور صف اول کے ویریئر، ہر اہل وطن کو مبارکباد دیتا ہوں‘۔صدر جمہوریہ نے کہا کہ کووڈ-19 کے خلاف اس لڑائی میں ہندوستان کی صلاحیت کا ثبوت کووڈ ویکسینیشن پروگرام میں دیکھا گیا ہے۔ ایک سال سے بھی کم عرصے میں 150 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین کا ریکارڈ عبور کیا گیا ہے۔ حکومت نے 8000 سے زیادہ ’جن اوشدھی کیندر‘ کے ذریعے سستی قیمتوں پر دوائیں دستیاب کروا کر علاج کی لاگت کو کم کیا ہے۔انہوں نے کہا، ’میری حکومت کی حساس پالیسیوں کی وجہ سے اب ملک میں صحت خدمات عام آدمی تک آسانی سے دستیاب ہیں۔ 80 ہزار سے زیادہ ہیلتھ اینڈ ویلنیس سینٹراور کروڑوں آیوشمان بھارت کارڈ سے غریبوں کو علاج میں مدد ملی ہے‘۔

ShareTweetSendShare
Previous Post

وادی کشمیر میں ویک اینڈ لاک ڈاؤن کے بعد معمولات زندگی بحال

Next Post

ذہنی طور پر معذور بچہ فیملی پنشن کا حقدار ہے /مرکزی وزیر پنشن

نگہبان خبریں

نگہبان خبریں

Next Post
ذہنی طور پر معذور بچہ فیملی پنشن کا حقدار ہے /مرکزی وزیر پنشن

ذہنی طور پر معذور بچہ فیملی پنشن کا حقدار ہے /مرکزی وزیر پنشن

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Trending
  • Comments
  • Latest
کولگام انکاؤنٹر میں ایس او جی اہلکار اور ایک جنگجوازجان

کولگام انکاؤنٹر میں ایس او جی اہلکار اور ایک جنگجوازجان

12/01/2022
صوبائی کمشنر نے کشمیر میں کووِڈ ۔19 وَبائی بیماری کی تیسری لہر سے پیداشدہ صورتحال کاجائزہ لیا

سرکاری ملازمین کو 15سال کی عمر سے تعلیمی اور سماجی تفصیلات فراہم کرنا لازمی / ڈویژنل کمشنر کشمیر

30/01/2022
کشتواڑ میں چھت سے گرنے والی برف میں سات سالہ لڑکا زندہ دفن

کشتواڑ میں چھت سے گرنے والی برف میں سات سالہ لڑکا زندہ دفن

18/01/2022
سرینگرجموں شاہراہ پر حادثہ،بمنہ سرینگر کا نوجوان ازجان

سرینگرجموں شاہراہ پر حادثہ،بمنہ سرینگر کا نوجوان ازجان

05/01/2022
اوڑی میں ایل او سی پر اسلحہ و گولہ بارود اور منشیات بر آمد/پولیس

انشا اللہ ہم بھی اپنی رویت ہلال کمیٹی بنائیں گے/ڈاکٹر درخشاں اندرابی

أونشارتد: أحدث العروض التوضيحية المفقودة تراث عرض الكنز الصيد ديو في المزامنة

مشاهدة جوستين تيمبرليك ‘صرخة لي نهر’ تعال إلى الحياة في الرقص مليء بالجمال

فورسبرونغ دورش تيشنيك: أوس تيش جيانتس v ألمانيا في سباق السيارات بدون سائق

اوڑی میں ایل او سی پر اسلحہ و گولہ بارود اور منشیات بر آمد/پولیس

انشا اللہ ہم بھی اپنی رویت ہلال کمیٹی بنائیں گے/ڈاکٹر درخشاں اندرابی

24/03/2023
مارگن ٹاپ اننت ناگ سے وارون کشتواڑ کی اور پیدل سفر کرنے والے چھ افراد لاپتہ ہو گئے

جموں : ماں بیٹی پراسرا ر طور پر لاپتہ، تلاش جاری

24/03/2023
اروناچل میں ہندوستانی نوجوان کا اغوا تشویشناک:راہل

مودی سرنام تبصرہ معاملے میں راہل گاندھی کو دو سال کی قید، ضمانت منظور

24/03/2023
کشمیر میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کے بیچ شبانہ درجہ حرارت میں کمی درج

کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان، شبانہ درجہ حرارت میں بہتری

24/03/2023

أخبار حديثة

اوڑی میں ایل او سی پر اسلحہ و گولہ بارود اور منشیات بر آمد/پولیس

انشا اللہ ہم بھی اپنی رویت ہلال کمیٹی بنائیں گے/ڈاکٹر درخشاں اندرابی

24/03/2023
مارگن ٹاپ اننت ناگ سے وارون کشتواڑ کی اور پیدل سفر کرنے والے چھ افراد لاپتہ ہو گئے

جموں : ماں بیٹی پراسرا ر طور پر لاپتہ، تلاش جاری

24/03/2023
  • پہلا صفحہ
  • اداریہ
  • فوٹو گیلری
  • بین الاقوامی
  • جموں
  • سیاست
  • صحت
  • قومی خبریں۔
  • کاروبار
  • کالم
  • کشمیر
  • کھیل
  • آج کا اخبار
  • English
Designed by Gabfire.in © Nigahban
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اداریہ
  • فوٹو گیلری
  • بین الاقوامی
  • جموں
  • سیاست
  • صحت
  • قومی خبریں۔
  • کاروبار
  • کالم
  • کشمیر
  • کھیل
  • آج کا اخبار
  • English

Designed by Gabfire.in © Nigahban