سری نگر// جموں وکشمیر میں اتوار کے روز مزید 4615 افراد کی رپورٹ مثبت آئی جبکہ 7 مریض فوت ہوئے ہیں ۔سرکاری ترجمان نے بتایا کہ اتوار کے روز سری نگر ضلع میں 889 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی، بارہ مولہ میں 479، بڈگام میں 663، پلوامہ میں 69، کپواڑہ میں 613، اننت ناگ میں 244، بانڈی پورہ میں 21، گاندربل میں 46، کولگام میں 159اور شوپیاں میں 31افراد کی رپورٹ پازٹیو آئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ جموں ضلع میں 826، اُدھم پورہ میں 151، راجوری میں 45، ڈوڈہ میں 133، کٹھوعہ میں 40، سانبہ میں 46، کشتواڑ میں 59، پونچھ میں 35، رام بن میں 48 اور ریاسی میں 18افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔علاوہ ازیں اتوار کے روز مزید 6557 افراد صحت یاب ہوئے جن میں سے 1585 صوبے جموں سے اور 4972 کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔جموں وکشمیر میں ابتک 387946 صحت یاب ہوئے ہیں جبکہ یوٹی میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 40270 ہیں۔