فرخ آباد//وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ پاکستان بننا ہی نہیں چاہئے تھا کیونکہ وہاں پر اقلیتوں بشمول ہندو، پارسی، سکھ طبقے کا استحصال ہورہا ہے۔مسٹر سنگھ نے امرت پور اسمبلی حلقے کے راجے پور میں اتوار کو منعقد’متداتا سنواد پروگرام‘ میں یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ اترپردیش میں اب گولی نہیں گولا بھی بنے گا۔ ’ملک کا وزیر دفاع کی حیثیت سے میں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ برہمو میزائل صرف دوسری ریاستوں میں ہی کیوں بننی چاہئے۔ برہمو میزائل بننی چاہئے تو ہندوستان کے سب سے بڑے صوبے اترپردیش کی سرزمین پر بننی چاہئے۔ اب اترپردیش میں صرف گولی نہیں بلکہ گولہ بھی بنے گا۔وزیر دفاع نے کہا کہ ہماری حکومت نے اری کا جواب سرجیکل اسٹرائیک کر کے دیا۔ بی جے پی حکومت ترقی کے بعد وراثت کو بھی محفوظ کرنے کا کام کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاست میں برہمو میزائل بننے کا کام شروع ہوا ہے۔ اس بار حکومت بنی تو 5جی اسپیڈ سے ترقی بھی ہوگی۔ بی جے پی کے قول و فعل میں کوئی تضاد نہیں ہے۔ دفعہ 370 کو ہماری حکومت نے ہٹایا۔ اجودھیا میں شاندار رام مندر کی تعمیر ہورہی ہے۔سنگھ نے سماج وادی پارٹی پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ ریاست میں سماج وادی پارٹی پولرائزیشن کی سیاست کررہی ہے۔ تفریق پیدا کرنے کا کام کررہی ہے۔ سابقہ ایس پی حکومت میں ترقی کے نام پر کوئی چیز نہیں تھی۔سال 2017 سے پہلے ریاست میں صرف فسادات ہوتے تھے یہاں بہن۔ بیٹیوں کا گھر سے نکلنا دشوار تھا۔یوگی حکومت کے ہاتھ میں زمام اقتدار آنے کے بعد نظم ونسق چست و درست ہوا ہے۔