جموں//یومِ جمہوریہ2022 کی تقریبات کے اختتام کے موقع پر آج شام یہاں مولانا آزاد اسٹیڈیم میں روائتی بیٹنگ ریٹریٹ تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ لفٹینٹ گورنر منوج سنہا تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔ بیٹنگ ریٹریٹ تقریب کے دوران مسلح افواج کے مارچنگ بینڈز کی نمائش کی گئی اور براس بینڈ اور آرمی ، بی ایس ایف اور جموں و کشمیر پولس کے پائپ ڈرم بینڈ کی حوصلہ افزاء دھنیں آہستہ اور تیز رفتاری پر پیش کی گئیں ۔ دھنوں کی نمائش میں مارون سلور اینڈ گولڈ ، سکیپیو ، ویر سیپائے ، وجے بھارت ، جے ہو پر براس بینڈ اور انڈیا گیٹ ، دیشوں کا سرتاج بھارت ، نارنج ، دی ہنڈریڈ پائپرز ، لاؤڈنز بونی ووڈز اور بریز ، دی پائپرز شامل تھے ۔ پائپ بینڈ پر ڈرمنڈ اور لاہور کو ریلیمائی کے علاوہ اے میرے وطن کے لوگوں براس بینڈ نے سامعین سے زبردست تالیاں وصول کیں ۔ بعد ازاں لفٹینٹ گورنر نے پائپ ڈرم اور براس بینڈ کے دستے کو ان کی دھنیں بجانے اور شاندار تقریب میں شاندار نمائش کیلئے مبارکباد دی ۔ لفٹینٹ گورنر نے ڈیفنس فورسز ، جموں و کشمیر پولیس اور سول انتظامیہ کے کئی افسران کے علاوہ این سی سی ( بوائیز اینڈ گرلز ) کے کیڈٹس ،سکولوں کے دستے ، سابق فوجی ، بھارت سکاؤٹس اینڈ گائیڈز اور ثقافتی اداکاروں کو بھی نوازا ۔ بیٹنگ ریٹریٹ کی تقریب کا اختتام ’’ سارے جہاں سے اچھا ‘‘ کے ساتھ شاندار آتش بازی کے ساتھ کیا گیا جس کے بعد قومی ترانہ بجایا گیا ۔ مئیر جموں میونسپل کارپوریشن ، چئیر پرسن ڈی ڈی سی جموں ، رکن پارلیمنٹ ، چیف سیکرٹری ، ایڈیشنل چیف سیکرٹریز ، ایڈووکیٹ جنرل ، ڈی جی پی ، ڈویژنل کمشنر جموں ، اے ڈی جی پی جموں ، ڈپٹی مئیر جے ایم سی ، یو ایل بیز اور پی آر آئیز کے منتخب نمائندے ، سابق قانون سازوں ، انتظامی سیکریٹریز ، سینئر سول ، پولیس اور آرمی افسران ، سیاسی اور سماجی کارکن ، زندگی کے تمام شعبوں سے ممتاز شہری ، میڈیا کے نمائندوں اور بڑی تعداد میں شہریوں نے روائتی شان و شوکت کا مشاہدہ کیا ۔