سری نگر//جموں وکشمیر کے ضلع رام بن کے بانہال علاقے میں قائم پوسٹ آفس کی عمارت کو آگ کی ایک واردات کے دوران نقصان پہنچا ہے۔سرکاری ذرائع نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ جمعرات صبح ساڑھے دس بجے کے قریب پوسٹ آفس بانہال کی عمارت سے آگ نمودار ہوئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے اس بلڈنگ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔انہوں نے بتایا کہ این جی او بانہال کے رضا کاروں اور فائر اینڈ ایمرجنسی محکمہ کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں آگ پر قابو پایا گیا تاہم آتشزدگی کی اس واردات کے دوران عمارت کی اوپری منزل کو نقصان پہنچا ہے۔پولیس نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔