اتوار, اپریل ۲, ۲۰۲۳
Nigahban
  • پہلا صفحہ
  • اداریہ
  • فوٹو گیلری
  • بین الاقوامی
  • جموں
  • سیاست
  • صحت
  • قومی خبریں۔
  • کاروبار
  • کالم
  • کشمیر
  • کھیل
  • آج کا اخبار
  • English
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اداریہ
  • فوٹو گیلری
  • بین الاقوامی
  • جموں
  • سیاست
  • صحت
  • قومی خبریں۔
  • کاروبار
  • کالم
  • کشمیر
  • کھیل
  • آج کا اخبار
  • English
No Result
View All Result
Nigahban
No Result
View All Result
Home بین الاقوامی
تناؤ میں کمی کے لیے یوکرین اور روس کے درمیان پیرس میں مذاکرات

تناؤ میں کمی کے لیے یوکرین اور روس کے درمیان پیرس میں مذاکرات

نگہبان خبریں by نگہبان خبریں
27/01/2022
in بین الاقوامی
0
0
SHARES
10
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegram

خطے میں بڑھتے ہوئے تناؤ کو کم کرنے کے لیے یوکرین اور روس کے اعلیٰ عہدیداروں نے پیرس میں ملاقات کی جبکہ امریکا نے روس کو خبردار کیا ہے کہ یوکرین پر حملے کی صورت میں اس پر سنگین پابندیاں عائد کی جائیں گی۔خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق بدھ کو روس کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف دمتری کوزاک اور یوکرین کے سینئر صدارتی مشیر ایندرے یرماک نے جرمن وار فرانسیسی کی موجودگی میں ملاقات کی جہاں اس ملاقات کو تناؤ میں کمی کی حوصلہ افزا کوشش تصور کیا جا رہا ہے۔فرانسیسی صدر ایمینوئیل میکرون کے قریبی ساتھی نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ یہ بات انتہائی حوصلہ افزا ہے کہ روس نے دوبارہ سفارتی محاذ پر بات کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔مذکورہ عہدیدار نے کہا کہ تناؤ کے ماحول کو بات چیت کے لیے سازگار بنانے کے سلسلے میں سفارتی کوششیں درکار ہیں۔ادھر امریکی صدر جو بائیڈن نے روس کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے یوکرین پر حملہ کرنے کی غلطی کی تو اسے سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے اور اس سے دنیا بھی تبدیل ہو سکتی ہے۔انہوں نے ٹیکنالوجی کی برآمدات پر پابندی کے ساتھ ساتھ روسی صدر ولادمیر پیوٹن پر بھی پابندیاں عائد کیے جانے کا عندیا دیا۔ایک سوال کے جواب میں بائیڈن نے کہا کہ حملے کی صورت میں ذاتی حیثیت میں روسی صدر ولادمیر پیوٹن پر بھی پابندی عائد کی جا سکتی ہے۔کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوو نے ان دھمکیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی پابندی عائد کی گئی تو یوکرین کے حوالے سے جاری تناؤ کو کم کرنے کی سفارتی کوششوں کو شدید نقصان پہنچے گا۔انہوں نے رپورٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ سیاسی طور پر یہ تکلیف دہ نہیں بلکہ تباہ کن ہو گا۔کریملن نے بھی واضح الفاظ میں کہا کہ اگر کسی بھی پابندی کی صورت میں خاص طور پر ولادمیر پیوٹن کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تو اسے ’سرخ لکیر عبور کرنے‘ کے مترادف تصور کیا جائے گا اور دوطرفہ تعلقات بالکل ختم ہو جائیں گے۔امریکا کا ماننا ہے کہ روس حملے کا فیصلہ کر چکا ہے اور وہ تیاری مکمل ہوتے ہی یوکرین پر حملہ کر دے گا۔امریکا کی ڈپٹی سیکریٹری آف وینڈی شرمن نے کہا کہ ہمیں نہیں پتہ کہ آخر وہ حتمی فیصلہ کر چکے ہیں یا نہیں لیکن ہمیں اس طرح کا عندیا مل رہا ہے کہ وہ جلد یا فروری کے وسط تک فوجی طاقت کا استعمال کر سکتے ہیں۔ادھر یوکرین کے وزیر خارجہ دمترو کولیبا نے فوری حملے کے امکان کو رد کرتے ہوئے کہا کہ سرحد پر موجود روسی فوجی دستے کسی بڑے حملے کے لیے ناکافی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ فوجی دستے یوکرین کے لیے خطرہ ضرور ہیں لیکن کسی بڑے پیمانے پر کارروائی کے لیے یہ فوج ناکافی ہے۔پیرس میں ہونے والے ان مذاکرات کو موجودہ صورتحال میں انتہائی اہم تصور کیا جا رہا ہے اور مذاکرات کی ناکامی خطے خصوصاً عالمی طاقتوں اور روس کے درمیان بڑی فوجی کارروائی کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتی ہے۔روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے خبردار کیا کہ اگر ہمیں ان مذاکرات کا کوئی تعمیری ردعمل نہ ملا اور مغربی ممالک نے جارحانہ پالیسیاں جاری رکھی تو ہم تمام ضروری اقدامات کریں گے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن سمیت دیگر اہم یورپی رہنماؤں نے بھی یوکرین پر حملے کی صورت میں روس کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی تھیں۔

ShareTweetSendShare
Previous Post

ایران میں خوفناک پرینک ویڈیوز بنانے والے 17 افراد گرفتار

Next Post

سری نگرجموں قومی شاہراہ پرچٹانیں کھسکنے کے باعث شاہراہ بند

نگہبان خبریں

نگہبان خبریں

Next Post

سری نگرجموں قومی شاہراہ پرچٹانیں کھسکنے کے باعث شاہراہ بند

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Trending
  • Comments
  • Latest
کولگام انکاؤنٹر میں ایس او جی اہلکار اور ایک جنگجوازجان

کولگام انکاؤنٹر میں ایس او جی اہلکار اور ایک جنگجوازجان

12/01/2022
صوبائی کمشنر نے کشمیر میں کووِڈ ۔19 وَبائی بیماری کی تیسری لہر سے پیداشدہ صورتحال کاجائزہ لیا

سرکاری ملازمین کو 15سال کی عمر سے تعلیمی اور سماجی تفصیلات فراہم کرنا لازمی / ڈویژنل کمشنر کشمیر

30/01/2022
کشتواڑ میں چھت سے گرنے والی برف میں سات سالہ لڑکا زندہ دفن

کشتواڑ میں چھت سے گرنے والی برف میں سات سالہ لڑکا زندہ دفن

18/01/2022
سرینگرجموں شاہراہ پر حادثہ،بمنہ سرینگر کا نوجوان ازجان

سرینگرجموں شاہراہ پر حادثہ،بمنہ سرینگر کا نوجوان ازجان

05/01/2022
کپواڑہ کے بشتر سڑکوں پر انتظامہ برف ہٹانے میں ناکام، مقامی لوگوں نے جلدی برف ہٹانے کی مانگ کی

صدقہ فطر 65 روپیہ فی کس مقرر/ مفتی اعظم مفتی ناصر الاسلام

أونشارتد: أحدث العروض التوضيحية المفقودة تراث عرض الكنز الصيد ديو في المزامنة

مشاهدة جوستين تيمبرليك ‘صرخة لي نهر’ تعال إلى الحياة في الرقص مليء بالجمال

فورسبرونغ دورش تيشنيك: أوس تيش جيانتس v ألمانيا في سباق السيارات بدون سائق

کپواڑہ کے بشتر سڑکوں پر انتظامہ برف ہٹانے میں ناکام، مقامی لوگوں نے جلدی برف ہٹانے کی مانگ کی

صدقہ فطر 65 روپیہ فی کس مقرر/ مفتی اعظم مفتی ناصر الاسلام

02/04/2023
وادی کشمیر کے مختلف حصوں میں دوران شب شدید بارشیں

کشمیر میں رک رک کر بارشوں کا سلسلہ جاری،پہاڑی علاقوں میں تازہ برف باراں، باغ مالکان سے باغوں کی دو پاشی نہ کرنے کی تاکید

02/04/2023
کشمیر: گرمی میں بتدریج اضافہ درج ہو رہا ہے، سیاحتی مقامات پر مقامی سیاحوں کا رش

پونچھ میں تین لڑکیوں کی مبینہ خود کشی کی کوشش، ایک از جان

02/04/2023
جموں میں بین الاقوامی سرحد پر مشتبہ ڈرون کی سرگرمی

بی ایس پی نے جموں میں بین الاقوامی سرحد پر مشتبہ پاکستانی ڈورن کو واپس بھگایا

02/04/2023

أخبار حديثة

کپواڑہ کے بشتر سڑکوں پر انتظامہ برف ہٹانے میں ناکام، مقامی لوگوں نے جلدی برف ہٹانے کی مانگ کی

صدقہ فطر 65 روپیہ فی کس مقرر/ مفتی اعظم مفتی ناصر الاسلام

02/04/2023
وادی کشمیر کے مختلف حصوں میں دوران شب شدید بارشیں

کشمیر میں رک رک کر بارشوں کا سلسلہ جاری،پہاڑی علاقوں میں تازہ برف باراں، باغ مالکان سے باغوں کی دو پاشی نہ کرنے کی تاکید

02/04/2023
  • پہلا صفحہ
  • اداریہ
  • فوٹو گیلری
  • بین الاقوامی
  • جموں
  • سیاست
  • صحت
  • قومی خبریں۔
  • کاروبار
  • کالم
  • کشمیر
  • کھیل
  • آج کا اخبار
  • English
Designed by Gabfire.in © Nigahban
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اداریہ
  • فوٹو گیلری
  • بین الاقوامی
  • جموں
  • سیاست
  • صحت
  • قومی خبریں۔
  • کاروبار
  • کالم
  • کشمیر
  • کھیل
  • آج کا اخبار
  • English

Designed by Gabfire.in © Nigahban