جموں//جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے جموں ونگ میں ہندوستان کا 73 واں یوم جمہوریہ حب الوطنی کے جوش و خروش اور اعلیٰ جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔جموںوکشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ، جسٹس پنکج متھل نے 73ویں یوم جمہوریہ کے موقعہ پر جانی پورجموں کورٹ کمپلیکس میں ترنگا لہرایا۔چیف جسٹس نے جسٹس تاشی ربستان، جسٹس سندھو شرما، جسٹس ونود چٹرجی کول، جسٹس سنجے دھر، جسٹس پونیت گپتا، جسٹس جاوید اقبال وانی اور جسٹس موہن لال کی موجودگی میں مارچ پاسٹ پر سلامی لی۔اِس موقعہ پر ایڈووکیٹ جنرل ڈی سی رینہ ، سیکرٹری قانون اچل سیٹھی ، رجسٹرار جنرل ہائی کورٹ سنجیو گپتا، چیف جسٹس کے پرنسپل سیکرٹری راجیو گپتا ، ڈائریکٹر سٹیٹ جوڈیشل اکیڈیمی سنجے پریہار، رجسٹر ار ویجی لینس شہزاد عظیم ، بھارت کے ایڈیشنل سالیسٹر جنرلز وِشال شرما اور ٹی ایم شمسی ، ایڈیشنل سیکرٹری قانون آشیش گپتا ، ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرلز ایس ایس نندا اور ایم کے بھاردواج کے علاوہ جے کے بار ایسو سی ایشن کے صدر اور ممبران موجود تھے۔