جموں//آئی آئی ٹی جموں کے ذریعے منعقدہ پِچ ڈیک مقابلے میں 14کاروبار ی منصوبوں کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔منصوبوںکی حتمی فہرست حاصل کرنے کے لئے ان کا جائزہ لیا جائے گا۔ محکمہ اعلیٰ تعلیم اور آئی آئی ٹی جموں کی طرف سے مشترکہ طور پر جموں وکشمیر میں کمپٹیشن منعقد کیا جائے گا۔اِس بات کا اِنکشاف آئی آئی ٹی میں منعقدہ ایک میٹنگ میں کیا گیا تاکہ بہترین کاروباری منصوبوں کو شارٹ لسٹ کیا جاسکے جو آئی آئی ٹی جموں کے زیر اہتمام پِچ ڈیک مقابلے کے پہلے رائونڈ میں موصول ہوئے تھے۔ پرنسپل سیکرٹری محکمہ اعلیٰ تعلیم روہت کنسل نے مقابلے کے اِنعقاد میں اِدارے کی کوششوں کی ستائش کرتے ہوئے یقین دِلایا کہ محکمہ اعلیٰ تعلیم اِس تقریب کے وسیع تر کے لئے جموںوکشمیر میں تعاون اور سہولیت فراہم کرے گا جو جلد ہی آئی آئی ٹی کے ذریعے منعقد کیا جائے گا۔ ڈائریکٹر آئی آئی ٹی ڈاکٹر منوج سنگھ گوڑ نے کہاکہ آئی آئی ٹی اُبھرتے ہوئے صنعت کاروں کے ساتھ ساتھ جموںوکشمیر کے مختلف ڈگری کالجوں کو ایک ہَب اور سپوک ماڈ ل کا تعاون فراہم کرے گا۔اِس سے قبل آئی آئی ٹی کے فیکلٹی اور طلاب نے اِن ہائوس لرننگ مینجمنٹ سسٹم( ایل ایم ایس) پر ایک پرزنٹیشن دی۔ طلباء کی طرف سے آغاز کے طور پر تیار کیا گیا ماڈل منفرد اور مطلوبہ خصوصیات رکھتا ہے ۔ طلباء کی رائے ، اَپنی مرضی کے مطابق اسائنمنٹس جمع کرنے کی سہولیات ، حاضری کی جانچ ، تشخیص ، اِنتظامی نگرانی اور خو دکا ر درجہ بندی اِس میں دستیاب ہے۔پیش کنندگان نے یہ بھی بتایا کہ پلیٹ فارم میں طلباء اور اساتذہ کے لئے مختلف اِنٹرفیس ہیں جو ہر ایک کی ضروریات کے مطابق بنائے گئے ہیں۔ یہ انکشاف ہوا کہ کوئز سیشنوں اور اس کی خود کار مارکنگ بھی اِس سسٹم کو استعمال کرتے ہوئے مکمل کی جاسکتی ہے ۔ اِس کے علاوہ محفوظ ، قابل بھروسہ اور مؤثر ٹول ہونے کی خصوصیات کے ساتھ طلباء اور اساتذہ کی طرف سے بھی تعریف کی گئی ہے ۔ یہ بھی کہا گیا کہ یہ پلیٹ فارم بہتر اِنتظام اور نگرانی کے مقصد کے لئے آف لائن کلاسوں کے آغاز کے بعد بھی کار آمد ثابت ہوسکتا ہے۔پرنسپل سیکرٹری نے ڈگری کالجوں پر زور دیا کہ وہ اَپنے کالجوں میں تیزی سے مناسب نظام متعارف کریں ، زیادہ تر موجودہ کووِڈ صورتحال میں جب کہ زیادہ تر کلاسز آن لائن منعقد ہو رہی ہیں۔واضح رہے کہ فی الحال صرف چند کالجز لرننگ مینجمنٹ سسٹم( ایل ایم ایس ) کو ایک مؤثر ٹول کے طور پر استعمال کر رہے ہیں ۔جبکہ اِسلامیہ کالج سری نگر جو کہ ایک خود مختار ادارہ ہے ، ایک مؤثر خود کار نظام رکھتا ہے ،بہت سے دوسرے کالج بہتر نگرانی ، جواب دہی اور کارکردگی کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے اِسی طرح کے ایل ایم ایس اور اِی آر پی حل تیار کرنے کے لئے کام کر رہے ہیں۔میٹنگ میں ڈائریکٹر آئی آئی ٹی ڈاکٹر منوج سنگھ گوڑ ، رجسٹرار آئی آئی ٹی جموں سنجے دہیا ، ڈائریکٹر کالج پروفیسر یاسمین عشائی ،آئی آئی ٹی کے فیکلٹی اور طلباء کے علاوہ مختلف ڈگری کالجوں کے پرنسپلوں نے شرکت کی۔