جموں ///جموں و کشمیر کے الیکشن ڈیپارٹمنٹ نے آج ’’ انتخابات کو شامل ، قابل رسائی اور شرکت پر مبنی بنانا ‘‘ کے موضوع پر12 واں قومی ووٹر ڈے منایا ۔ اس سلسلے میں محکمہ نے ترواچن بھون جموں میں ایک عظیم الشان یو ٹی سطح کی تقریب کا انعقاد کیا جس میں چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے تمام انتظامی سیکریٹریوں ، ڈویژنل کمشنروں ، ڈسٹرکٹ الیکشن افسران ، الیکٹورل رجسٹریشن افسران ، اسسٹنٹ الیکٹورل رجسٹریشن افسران اور جموں و کشمیر کے دیگر افسران و اہلکاروں کو کووڈ 19 وبائی امراض کے پیش نظر ورچول موڈ کے ذریعے این وی ڈی کا عہد دیا ۔ انتظامی سیکریٹریوں ، ڈویژنل کمشنروں ، ضلعی انتخابی افسروں ، انتخابی رجسٹریشن افسروں ، اسسٹنٹ الیکٹورل رجسٹریشن افسروں اور جموں و کشمیر اور لداخ یو ٹیز کے دیگر افسران /اہلکاروں نے ورچول موڈ کے ذریعے تقریب میں شرکت کی ۔ تقریب کے دوران چیف الیکشن کمشنر آف انڈیا سشیل چندرا کا ایک پیغام بھی ٹیلی کاسٹ کیا گیا ۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے چیف الیکٹورل آفیسر جموں و کشمیر ہردیش کمار نے کہا کہ وقت کی ضرورت ہے کہ ووٹروں کو انتخابی عمل میں اخلاقی اور معیاری شرکت کے بارے میں آگاہی فراہم کی جائے کیونکہ اس سال کے این وی ڈی کا موضوع ہے ’ انتخابات کو شامل ، قابلِ رسائی اور شرکت پر مبنی بنانا ‘ ۔انتخابات کے دوران ووٹروں کی فعال شرکت کو آسان بنانے اور مکمل عمل کو پریشانی سے پاک بنانے اور ووٹروں کی تمام اقسام کیلئے ایک یاد گار تجربہ بنانے کیلئے ای سی آئی کے عزم پر توجہ مرکوز کرتا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سال 2022 کے دوران ای سی آئی کی بنیادی توجہ تمام قسم کے ووٹرز کی حوصلہ افزائی کرنا ہے جن میں معذور افراد ، نوجوانوں ، خواتین ووٹرز اور بزرگ شہری شامل ہیں اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ سبھی رجسٹرڈ ہیں تا کہ وہ مستقبل میں اپنی حقِ رائے دہی کا استعمال کر سکیں ۔ ایڈیشنل سیکرٹری ، سی ای او آفس جموں و کشمیر نے شکریہ کا ووٹ پیش کیا ۔