سری نگر// شمالی کشمیر کے معروف سیاحتی مقام گلمرگ میں ایک غیرمقامی سیاح کی حرکت قلب بند ہونے سے موت واقع ہوئی ہے ۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سیاحتی مقام گلمرگ میں اتوار کے روز مہاراشٹرا سے تعلق رکھنے والے ایک 65 سالہ سیاح کی دل کا دورہ پڑنے سے موت واقع ہوئی ۔متوفی کی شناخت تیج پال ساکن ممبئی مہاراشٹرا کے بطور ہوئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ متوفی سیاح کی لاش کو قانونی و طبی لوازمات کی ادائیگی کے بعد لواحقین کے حوالے کیا گیا ۔دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے ۔