ٰسرینگر//جموں و کشمیر پولیس نے جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ علاقے میں جنگجو اعانت کار کو گرفتار کرکے اُس کی تحویل سے زندہ گرنیڈ اور قابل اعتراض مواد برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ 55 آر آر، 185 بٹالین سی آر پی ایف اور اونتی پورہ پولیس نے ہفتے کے روز ممنوع تنظیم جیش سے وابستہ ایک ملی ٹینٹ معاون کو گرفتار کیا ہے۔انہوں نے گرفتار اعانت کار کی شناخت عمر فاروق بٹ ولد فاروق احمد ساکن رینزی پورہ اونتی پورہ کے بطور کی ہے۔