سری نگر// جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے کلہ بل گاؤں میں سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان جاری تصادم میں ایک عدم شناخت جنگجو ہلاک ہوا ہے۔کشمیر زون پولیس نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ کلہ بل شوپیاں میں سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان تصادم آرائی میں ایک جنگجو ہلاک ہوا ہے جبکہ آپریشن ابھی بھی جاری ہے۔قابل ازیں ذرائع نے بتایا کہ جنگجوؤں کے چھپنے کی مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر پولیس، فوج کی34 آر آر اور سی آر پی ایف کی ایک مشترکہ ٹیم نے ہفتے کی صبح کلہ بل شوپیاں کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔انہوں نے کہا کہ اس دوران سیکورٹی فورسز کی ایک ٹیم اور جنگجوؤں کا آمنا سامنا ہوا اور طرفین کے درمیان چھڑ گیا۔بتایا جاتا ہے کہ محاصرے میں کم سے کم دو جنگجو پھنسے ہوئے ہیں۔