کولگام//ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ نے آج ضلع میں قائم مختلف کووِڈ کیئر اور قرنطینہ مراکز کا دورہ کیا اور اِن مراکز میں کئے گئے اِنتظامات کا جائزہ لیا۔اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر نے گورنمنٹ ڈگری کالج کولگام ، پولی تکنیک اور جی این ایم کالج میں قائم قرنطینہ سینٹروں کا دورہ کیا اوراُنہوں نے وہاں صفائی ، بجلی ، بستر ، گرمائش اور دیگر تمام اِنتظامات کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران ، ضلع ترقیاتی کمشنر نے متعلقہ اَفسران کو ہدایت دی کہ جہاں ضرورت ہو وہاں سہولیات میں اِضافہ کویقینی بنایا جائے اور اِن مراکز میں سہولیات میں کوئی کوتاہی نہ ہو تاکہ جب بھی ضرورت ہو اَفراد/ مریضوں کے قرنطینہ کے وقت کو آرام دہ بنایا جاسکے۔