سانبہ//سرحدی علاقے کے ترقیاتی پروفائل کو تبدیل کرنے،سرحدی ضلع سانبہ کے لوگوں کو فلاحی سکیموں کے فوائد کی توسیع اورترقیاتی کاموں میں حائل رُکاوٹوں کو بروقت دُور کرنے کو یقینی بنانے کے مقصد سے سیکرٹری منصوبہ بندی ، ترقی اور نگرانی سشما دچوہوں جو کہ سانبہ ضلع کی اِنچارج سیکرٹری بھی ہیں ، نے آج ڈی سی آفس سانبہ میں ایک جائزہ میٹنگ منعقد کی۔سیکرٹری نے چیئرمین ضلع ترقیاتی کونسل کیشودت شرما کے ساتھ ترقیاتی اُمنگوں اور مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ چیئرمین ڈی ڈی سی نے مقامی لوگوں کے درمیان عوامی کارکنوں کی رَسائی پر اطمینان کا اِظہار کرتے ہوئے فنسنگ سے آگے زمینوں کے معاوضے ، سرحدی سرٹیفکیشن کی بنیاد پر بی ایس ایف رجمنٹ میں نوجوانوں کی بھرتی اور دیگر مقامی مسائل کو اُٹھایا۔اِس دوران ضلع ترقیاتی کمشنر انورادھا گپتا نے ضلع کی طبعی و مالیاتی حصولیابیوں کے بارے میں ایک تفصیلی پرزنٹیشن بھی پیش کی اور اُنہوں نے جانکاری دی کہ محکمہ صحت میں زائد اَز 18برس عمر کے بچوں کو صدفیصد ٹیکہ کاری کا ہدف حاصل ہوچکا ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ ضلع سانبہ کی مثبت معاملات کی شرح 1.6 فیصد ہے اور کووِڈ پر قابو پانے کے لئے آئی اِی سی ، سی اے بی کی عمل آوری سمیت سخت اِقدامات اُٹھائے گئے ہیں۔ ضلع ترقیاتی کمشنر سانبہ نے ایس بی ایم ، سی ایس سی ، سماجی بہبود سکیموں ، جل جیون مشن ، منریگا ، پی ڈی ڈی ، پی ڈبلیو ڈی سکیموں ، پی ایم اے وائی ، لنگویشنگ پروجیکٹ اور مرکزی اور یوٹی اجزأ کے تحت دیگر سکیموں کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔سیکرٹری سشما چوہان نے ضلعی پیرامیٹروں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ایس بی ایم کے تحت کمیونٹی سینٹری کمپلیکس یعنی ان کے استعمال اور دیکھ بھال کا آڈِٹ کرنے کی ہدایت دی۔ اُنہوں نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کے زیادہ سے زیادہ استعمال کے لئے کمیونٹیز کی شمولیت کی حوصلہ اَفزائی کی جانی چاہیے۔اُنہوں نے سرحدی دیہاتوں کی ضروریات کا بھی جائزہ لیا اور مشورہ دیا کہ اِس پروگرام کو بشمول بی اے ڈی پی، ایسپریشنل بلاکوںکی بنیادی سہولیات کو حاصل کرنے اور سرحدی علاقوں میں معیار زندگی کو بلند کرنے کے لئے بہترین طریقے سے استعمال کیا جائے۔ اُنہوں نے خصوصاً ہرسرحدی دیہات میں لائبریریوں اور کھیل میدان تعمیر کرنے پر زور دیا۔