جمعرات, مارچ ۲۳, ۲۰۲۳
Nigahban
  • پہلا صفحہ
  • اداریہ
  • فوٹو گیلری
  • بین الاقوامی
  • جموں
  • سیاست
  • صحت
  • قومی خبریں۔
  • کاروبار
  • کالم
  • کشمیر
  • کھیل
  • آج کا اخبار
  • English
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اداریہ
  • فوٹو گیلری
  • بین الاقوامی
  • جموں
  • سیاست
  • صحت
  • قومی خبریں۔
  • کاروبار
  • کالم
  • کشمیر
  • کھیل
  • آج کا اخبار
  • English
No Result
View All Result
Nigahban
No Result
View All Result
Home بین الاقوامی
عالمی طاقتوں کاایران کے ساتھ مذکرات کی فوری بحالی پر زور

German Foreign Minister Annalena Baerbock and her U.S. counterpart Antony Blinken address the media following their meeting in which they discussed the Ukraine crisis in Berlin, Germany, January 20, 2022. Kay Nietfeld/Pool via REUTERS

عالمی طاقتوں کاایران کے ساتھ مذکرات کی فوری بحالی پر زور

نگہبان خبریں by نگہبان خبریں
21/01/2022
in بین الاقوامی
0
0
SHARES
8
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegram

برلن میں ہونے والی ملاقات کے بعد امریکی سیکریٹری اسٹیٹ انٹونی بلنکن اور یورپی اتحادیوں نے زور دیا کیا کہ ایرانی جوہری معاہدے کو بحال کرنا اب بھی ممکن ہے لیکن ’وقت نکل رہا ہے‘۔ڈان اخبار میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق انٹونی بلنکن نے صحافیوں کو بتایا کہ ایران کے ساتھ 2015 کے معاہدے کو محفوظ رکھنے کے لیے ویانا میں کام کرنے والے مذاکرات کاروں نے گزشتہ دو ہفتوں میں کچھ پیش رفت دیکھی لیکن وہ اسے معمولی نہیں سمجھ رہے۔انٹونی بلنکن نے کہا کہ تمام ساتھیوں سے بات کرکہ میرا اندازہ ہے کہ باہمی رضامندی کی جانب لوٹنا اب بھی ممکن ہے۔ایک مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جرمن وزیر خارجہ اینالینا بیرباک نے کہا کہ معاہدے کو بچانے کے لیے مذاکرات میں فوری پیش رفت کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ حل تلاش کرنے کا راستہ بند ہوتا جارہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات فیصلہ کن مرحلے میں ہیں، ہمیں فوری پیش رفت کی ضرورت ہے ورنہ ہم مشترکہ معاہدہ کرنے میں کامیاب نہیں ہوں گے۔یوکرین کے بحران پر بات چیت کے لیے برلن میں موجود فرانسیسی وزیر خارجہ ژاں یوس لی ڈرین نے خبردار کیا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات اتنی سست روی کے ساتھ نہیں چلائے جاسکتے۔انہوں نے شکوہ کیا کہ میٹنگز میں پیشرفت ادھورے پن، عدم اعتماد اور سست روی کا شکار محسوس ہوئی۔انہوں نے مزید کہا کہ اب یہ انتہائی اہم ہے کہ رفتار پکڑی جائے یا ناکامی کا خطرہ مول لیا جائے۔انٹونی بلنکن نے اس بات پر اتفاق کیا کہ یہ مذاکرات کے لیے ایک فیصلہ کن لمحہ ہے، انہوں نے کہا کہ معاہدہ طے کرنے کے لیے وقت ختم ہو رہا ہے۔ان کے یہ تبصرے امریکی صدر جو بائیڈن کے اس بیان کے ایک دن بعد سامنے آئے ہیں جب ایران کے ساتھ بات چیت کے بارے میں انہوں نے پیش رفت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ہمت ہارنے کا وقت نہیں ہے۔ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان تاریخی معاہدے کی بحالی کے لیے مذاکرات گزشتہ سال شروع ہوئے تھے جس میں امریکا، فرانس، برطانیہ، روس، چین اور جرمنی شامل تھے، لیکن جون میں ایران کے انتہائی قدامت پسند صدر ابراہیم رئیسی کے منتخب ہونے کے بعد یہ مذاکرات رک گئے تھے۔جے سی پی او اے کے نام سے جانے والے معاہدے پر بات چیت نومبر میں دوبارہ شروع ہوئی۔انٹونی بلنکن نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ معاہدے کو بچانے کے لیے صرف چند ہفتے باقی ہیں اور اگر بات چیت ختم ہو جاتی ہے تو امریکہ دوسرے آپشنز پر غور کرنے کے لیے تیار ہے۔اس معاہدے میں ایران کو اس کا جوہری پروگرام روکنے کے لیے لگائی گئی ان پابندیوں سے ریلیف کی پیشکش کی گئی ہے جنہوں نے ایران کی معیشت کو مفلوج کر دیا ہے۔سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی 2018 میں معاہدے سے یکطرفہ دستبرداری نے ایران کو اپنے وعدوں سے پیچھے ہٹنے کا موقع دیا۔پابندیوں میں نرمی کی تصدیق کے ساتھ ساتھ ایران اس بات کی ضمانت بھی مانگ رہا ہے کہ واشنگٹن دوبارہ معاہدے سے دستبردار نہیں ہوگا۔

ShareTweetSendShare
Previous Post

امریکا کا حوثیوں کو دوبارہ’دہشتگرد گروپ‘ قرار دینے پر غور

Next Post

ٹی 20 ورلڈ کپ کا شیڈول جاری،ہند-پاک ٹاکرا 23 اکتوبر کو ہوگا

نگہبان خبریں

نگہبان خبریں

Next Post
ٹی 20 ورلڈ کپ کا شیڈول جاری،ہند-پاک ٹاکرا 23 اکتوبر کو ہوگا

ٹی 20 ورلڈ کپ کا شیڈول جاری،ہند-پاک ٹاکرا 23 اکتوبر کو ہوگا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Trending
  • Comments
  • Latest
کولگام انکاؤنٹر میں ایس او جی اہلکار اور ایک جنگجوازجان

کولگام انکاؤنٹر میں ایس او جی اہلکار اور ایک جنگجوازجان

12/01/2022
صوبائی کمشنر نے کشمیر میں کووِڈ ۔19 وَبائی بیماری کی تیسری لہر سے پیداشدہ صورتحال کاجائزہ لیا

سرکاری ملازمین کو 15سال کی عمر سے تعلیمی اور سماجی تفصیلات فراہم کرنا لازمی / ڈویژنل کمشنر کشمیر

30/01/2022
کشتواڑ میں چھت سے گرنے والی برف میں سات سالہ لڑکا زندہ دفن

کشتواڑ میں چھت سے گرنے والی برف میں سات سالہ لڑکا زندہ دفن

18/01/2022
سرینگرجموں شاہراہ پر حادثہ،بمنہ سرینگر کا نوجوان ازجان

سرینگرجموں شاہراہ پر حادثہ،بمنہ سرینگر کا نوجوان ازجان

05/01/2022
مرکزی حکومت خواتین کو بااختیار بنانے پر توجہ مرکوز رکھے گی

ہندوستان ٹیلی کام ٹیکنالوجی کا ایک بڑا عالمی برآمد کنندہ بننے کی طرف گامزن : وزیر اعظم مودی

أونشارتد: أحدث العروض التوضيحية المفقودة تراث عرض الكنز الصيد ديو في المزامنة

مشاهدة جوستين تيمبرليك ‘صرخة لي نهر’ تعال إلى الحياة في الرقص مليء بالجمال

فورسبرونغ دورش تيشنيك: أوس تيش جيانتس v ألمانيا في سباق السيارات بدون سائق

مرکزی حکومت خواتین کو بااختیار بنانے پر توجہ مرکوز رکھے گی

ہندوستان ٹیلی کام ٹیکنالوجی کا ایک بڑا عالمی برآمد کنندہ بننے کی طرف گامزن : وزیر اعظم مودی

22/03/2023
کپواڑہ کے بشتر سڑکوں پر انتظامہ برف ہٹانے میں ناکام، مقامی لوگوں نے جلدی برف ہٹانے کی مانگ کی

کشمیر: شدید زلزلے کے دوران اپنے جانوں کی پرواہ کئے بغیر ڈاکٹروں اور دیگر عملے نے خاتون کا کامیاب آپریشن کیا

22/03/2023
جموں میں بین الاقوامی سرحد پر مشتبہ ڈرون کی سرگرمی

جموں: پاکستانی ڈرون پر بی ایس ایف کی فائرنگ

22/03/2023
محبوبہ مفتی گھر میں نظر بند نہیں، کووڈ کے پیش نظر مقامی انتظامیہ نے کنونشن کی اجازت نہیں دی /پولیس ترجمان

کپوارہ میں ایل او سی کے نزدیک ماتا شاردا مندر کا کھل جانا ایک خوش آئند بات ہے: محبوبہ مفتی

22/03/2023

أخبار حديثة

مرکزی حکومت خواتین کو بااختیار بنانے پر توجہ مرکوز رکھے گی

ہندوستان ٹیلی کام ٹیکنالوجی کا ایک بڑا عالمی برآمد کنندہ بننے کی طرف گامزن : وزیر اعظم مودی

22/03/2023
کپواڑہ کے بشتر سڑکوں پر انتظامہ برف ہٹانے میں ناکام، مقامی لوگوں نے جلدی برف ہٹانے کی مانگ کی

کشمیر: شدید زلزلے کے دوران اپنے جانوں کی پرواہ کئے بغیر ڈاکٹروں اور دیگر عملے نے خاتون کا کامیاب آپریشن کیا

22/03/2023
  • پہلا صفحہ
  • اداریہ
  • فوٹو گیلری
  • بین الاقوامی
  • جموں
  • سیاست
  • صحت
  • قومی خبریں۔
  • کاروبار
  • کالم
  • کشمیر
  • کھیل
  • آج کا اخبار
  • English
Designed by Gabfire.in © Nigahban
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اداریہ
  • فوٹو گیلری
  • بین الاقوامی
  • جموں
  • سیاست
  • صحت
  • قومی خبریں۔
  • کاروبار
  • کالم
  • کشمیر
  • کھیل
  • آج کا اخبار
  • English

Designed by Gabfire.in © Nigahban